تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 349 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 349

تاریخ احمدیت۔جلد 28 349 سال 1972ء سے جانتا ہوں اور میں نے ہمیشہ ہی جماعت کی تبلیغی اور اصلاحی مساعی کو سراہا ہے۔مکرم امام صاحب نے ہائی کمشنر صاحب کی خدمت میں قرآن مجید، افریقہ سپیکس (Africa Speaks) نیز مشن کی مطبوعات بطور تحفہ پیش کیں۔55 ترکی کے سفیر کو قرآن کریم کا تحفہ مورخه ۲۸ جون ۱۹۷۲ء کو مکرم بشیر احمد خان صاحب رفیق امام مسجد لندن اور مکرم عطاء المجیب راشد صاحب نے برطانیہ میں ترکی کے سفیر ہز ایکسی لینسی جناب زکی کونے رالپ۔H۔E۔Mr Zeki Kuneralp GCVO سے ملاقات کی۔یہ ملاقات ترکی کے سفارت خانہ میں ہوئی۔محترم امام صاحب نے سفیر موصوف کی خدمت میں جماعت احمدیہ کی طرف سے شائع کردہ قرآن کریم کا انگریزی ترجمہ پیش کیا جو آپ نے بہت محبت اور عقیدت سے وصول کیا۔اس کے علاوہ آپ کی خدمت میں مشن کی دیگر مطبوعات بھی پیش کی گئیں۔قرآن کریم اور مطبوعات وصول کرنے کے بعد آپ نے کہا کہ آپ میرے لئے بہت قیمتی تحفہ لیکر آئے ہیں میں ان کتب کا بڑے شوق سے مطالعہ کروں گا۔اس ملاقات کے چند روز بعد ملکہ برطانیہ کی طرف سے بکنگھم پیلس کے وسیع وعریض میدان میں Royal Garden Party دی گئی۔اس میں بھی مبلغین کرام کو شرکت کا موقعہ ملا۔اس موقع پر ترکی کے سفیر بھی تشریف لائے ہوئے تھے۔انہوں نے مکرم امام صاحب اور مکرم نائب امام صاحب کو دیکھ کر بڑے تپاک سے مصافحہ کیا اور کہا کہ حال ہی میں آپ نے مجھے جو کتابیں بطور تحفہ دی ہیں ان کا مطالعہ کر رہا ہوں۔56 پاکستانی سفیر کے اعزاز میں الوداعی تقریب جولائی ۱۹۷۲ء کے شروع میں جماعت احمد یہ انگلستان کی طرف سے سفیر پاکستان لیفٹیننٹ جنرل محمد یوسف خان صاحب کے اعزاز میں ایک الوداعی دعوت دی گئی جس میں وانڈ زورتھ کے مئیر، متعددممالک کے ہائی کمشنر اور دیگر کئی اہم شخصیتوں نے شرکت فرمائی۔اخبار الفضل ۵ جولائی ۱۹۷۲ء نے اس تقریب کی خبر دیتے ہوئے لکھا کہ :۔لندن سے بذریعہ تار اطلاع موصول ہوئی ہے کہ پچھلے دنوں جماعت احمد یہ انگلستان کی طرف