تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 344 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 344

تاریخ احمدیت۔جلد 28 وو 344 سال 1972ء گلاسگو میں مبلغ سلسلہ بشیر احمد صاحب آرچرڈ بڑی محنت سے کام کر رہے ہیں اس عرصہ میں علاوہ اور کاموں کے آپ نے دو سکولوں میں اسلام کے بارہ میں تقاریر کیں۔ایک سکول میں تو آپ کی تقریر کے وقت ۵۰۰ طالب علم موجود تھے۔گلاسگو کے مشن ہاؤس میں مختلف تقاریب پر جلسے منعقد ہوئے۔۵ مارچ ۱۹۷۲ء کو مجلس خدام الاحمدیہ لندن کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا۔محترم صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب جو اُن دنوں لندن میں تھے اجلاس میں تشریف لائے اور پاکستان کے موجودہ حالات پر مختصر خطاب کیا نیز ملکی حالات کے بارہ میں حاضرین کے سوالات کے جوابات دیئے۔اسی اجلاس میں مولانا عطاء المجیب صاحب راشد نائب امام نے خدام کے دینی اور مذہبی سوالات کے جوابات دیئے۔یہ مفید سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔19 مارچ ۱۹۷۲ ء کولندن مشن کی ہدایت پر برطانیہ کی احمدی جماعتوں نے یوم مسیح موعود علیہ السلام کا اہتمام کیا اس موقع پر لندن میں وسیع پیمانہ پر جلسہ منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت محترم جناب حافظ بشیر الدین صاحب عبید اللہ نے فرمائی جو بلا دعر بیہ میں تبلیغ اسلام کا فریضہ سر انجام دینے کے بعد پاکستان تشریف لے جاتے ہوئے لندن میں مقیم تھے۔تلاوت و نظم کے بعد مختلف تقاریر ہوئیں جن میں حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب، مولانا عطاء المجیب راشد صاحب اور چوہدری شریف احمد باجوہ صاحب کی تقاریر بھی شامل تھیں۔آخر میں محترم جناب شیخ صالح محمد صاحب صدر جماعت کی صدارت میں جلسہ ہوا۔مکرم کرم دین صاحب، میاں محمد عبد الوہاب صاحب، صالح محمد صاحب نے مختلف عناوین پر تقاریر کیں۔احباب جماعت اور مستورات کے علاوہ بعض غیر از جماعت احباب نے بھی شرکت کی۔حاضرین کی تعداد میں بائیس افراد پر مشتمل تھی۔جلسہ کی تقریب اللہ تعالیٰ کے فضل سے نہایت کامیاب رہی۔و, ۱۵ را پریل کو منظم جماعت نے یوم پیشوایان مذاہب کی تقریب کے سلسلہ میں وسیع پیمانہ پر جلسہ منعقد کیا۔جماعت کے صدر مکرم جناب فضل کریم صاحب لون کی نگرانی میں جملہ انتظامات پایۂ تکمیل کو پہنچے۔ایک مقامی ہال کرایہ پر لیا گیا جماعت کی دعوت پر بہت سے انگریز معززین نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس مکرم بشیر احمد صاحب آرچرڈ مبلغ سکاٹ لینڈ کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ہندو، سکھ، عیسائی، یہودی اور مسلمان نمائندگان نے اپنے اپنے مذہب کے نقطہ نظر سے