تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 343 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 343

تاریخ احمدیت۔جلد 28 343 سال 1972ء لندن میں یہ جلسہ محمود ہال میں منعقد ہوا۔یہ جلسہ شریف احمد باجوہ صاحب امام مسجد فضل لندن کی زیر صدارت ہوا۔اس جلسہ میں چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب نے بھی خطاب فرمایا۔اس جلسہ میں پانچ صد کے قریب احباب وخواتین اور بچوں نے شمولیت اختیار کی۔ہڈرزفیلڈ میں یہ جلسہ مکرم انوارالدین صاحب امینی کی زیر صدارت ہوا۔اس جلسہ میں مختلف احباب نے تقاریر کیں۔اس جلسہ میں حاضری خدا تعالیٰ کے فضل سے خوشکن رہی۔پریسٹن میں یہ جلسہ مکرم شیخ صالح محمد صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا۔اس جلسہ میں متعدد افراد نے تقاریر کیں۔برمنگھم میں یہ جلسہ مکرم ڈاکٹر نذیر احمد صاحب کے مکان پر منعقد ہوا جس میں ایک غیر احمدی اور ۸ /احمدی احباب نے شرکت فرمائی۔51 ۱۹۷۲ء میں مسجد فضل لندن میں عید الفطر کی بابرکت تقریب نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی۔اس عید میں غیر از جماعت احباب کے لئے دعوتی کارڈ دو ہزار کی تعداد میں چھپوائے گئے۔جنہیں اسلامی ممالک کے سفیر، سفارتی نمائندگان میئر ، سابق میئر، ٹیلی ویژن کے نمائندگان، پادریوں ،سکول و کالج کے اساتذہ۔پولیس افسران زیر تبلیغ انگریز دوستوں کو تقسیم کئے گئے۔نماز عید الفطر سے قبل مثالی وقار عمل بھی کیا گیا۔اس عید الفطر کے موقع پر دو ہزار احباب نے شرکت کی جن میں سے پانچ سوانگریز مہمان شامل تھے۔ان سب احباب کی کھانے سے تواضع کی گئی۔اس ساری تقریب کی تصاویر ملکی اخبارات میں شائع ہوئیں۔اس کے علاوہ سوئٹزر لینڈ کے اخباروں نے بھی عید کی تصاویر وخبریں شائع کیں۔52 رسالہ اخبار احمدیہ ( لندن ) ماہ مارچ واپریل ۱۹۷۲ء کی اہم تقاریب کا ذکر کرتے ہوئے لکھتا ہے۔۲ مارچ ۱۹۷۲ ء کو Hereford College of Education سے سترہ طلباء و طالبات کا ایک گروپ مسجد دیکھنے کے لئے آیا۔اسی طرح مورخہ ۲۱ مارچ کو Battersea College of Education سے ایک دوسرا گروپ آیا جو قریباً ۴۰ طالبات اور اساتذہ پر مشتمل تھا۔ہر دو وفود کی آمد کے موقع پر مکرم عطاء المجیب صاحب راشد نائب امام نے ان کا استقبال کیا، مسجد اور مشن ہاؤس دکھایا اسلام کے بنیادی عقائد سے آگاہ کیا نیز ان کے سوالات کے جوابات دیئے۔مؤخر الذکر وفد کی آمد کے موقع پر سوال و جواب کا سلسلہ قریباً دو گھنٹے تک جاری رہا۔دونوں وفود کے سب ممبران کو Teachings of Islam کتاب کی ایک ایک کا پی دی گئی۔