تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 324
تاریخ احمدیت۔جلد 28 324 سال 1972ء حاصل کی ہے۔دوسری اور تیسری پوزیشن کا صرف ایک نمبر کا فرق ہے یعنی دوم آنے والے کے ۸۲۳ اور ہمارے طالب علم محمد علی صاحب تاؤنی کے ۸۲۲ نمبر ہیں تعلیم الاسلام کا لج ربوہ میں ایم ایس سی فزکس کے لئے جو نئے وظائف مقرر ہیں ان میں سے محمد علی صاحب تاؤنی نے چوہدری محمد حسین سکالرشپ حاصل کیا تھا جو مکرم پروفیسر عبد السلام صاحب نے اپنے والد مرحوم کی یاد میں جاری کیا ہے۔اسی طرح آصف علی صاحب پرویز اور حبیب الرحمن صاحب نے علی الترتیب ۷۰ - ۱۹۶۹ ء اور ۱۹۷۰-۷۱ء کے لئے حضرت خلیفہ اسیح الثالث کا جاری کردہ لقمان سکالرشپ حاصل کیا تھا۔الحمد للہ کہ ہر سہ طلباء نے یونیورسٹی میں بھی نمایاں اعزاز حال کیا ہے۔یہ امر بھی یاد رکھنا چاہیے کہ گورنمنٹ کالج لاہور اور پنجاب یونیورسٹی میں جہاں قریباً نصف صدی سے ایم ایس سی کی کلاسز جاری ہیں چوٹی کے طلباء داخل کئے جاتے ہیں جبکہ ہماری اس کلاس میں سوائے ایک طالب علم کے باقی سب طلباء کے بی ایس سی میں سیکنڈ کلاس نمبر تھے۔26 علاوہ ازیں امسال تعلیم الاسلام کالج نے پنجاب یونیورسٹی باسکٹ بال چیمپئن شپ بھی جیت لی۔جس کی تفصیل جناب محمد احمد صاحب انور انچارج باسکٹ بال ٹیم تعلیم الاسلام کا لج ربوہ کے الفاظ میں درج ذیل کی جاتی ہے۔فرماتے ہیں:۔پنجاب یونیورسٹی لاہور کے زیر اہتمام لاہور میں انٹر کالجیٹ باسکٹ بال چیمپیئن شپ کا مقابلہ ۱٫۱۱ پریل تا ۱۵ را پریل منعقد ہوا جس میں ۲۴ مختلف کالجوں کی ٹیموں نے حصہ لیا تعلیم الاسلام کا لج نے فائنل جیتنے کے لئے چار میچ کھیلے۔پہلا میچ مرے کالج سیالکوٹ کے ساتھ تھا۔جس میں ٹی آئی کالج کو واک اور مل گیا۔دوسرا میچ گورنمنٹ کالج ملتان سے کھیلا جو ۷ ۳ کے مقابل ۸۰ پوائنٹ بنا کر جیت لیا۔تیسرا میچ گورنمنٹ کالج لاہور سے ہوا جس میں ۴۸ کے مقابل ۷۵ پوائنٹ بنا کر جیت لیا۔چوتھا اور آخری میچ اسلامیہ کالج لاہور سے ہوا اس میں ٹی آئی کالج نے ۵۷ کے مقابل ۷۸ پوائنٹ بنا کر یو نیورسٹی چیمپئن شپ جیت لی۔الحمدللہ تمام میچوں میں کالج کے طلباء نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور داد حاصل کی۔ہماری یہ کامیابی محض حضور انور اور احباب جماعت کی دعاؤں کے طفیل اللہ تعالیٰ نے عطا کی۔ثم الحمد للہ۔ٹورنامنٹ کے اختتام پر محترم چوہدری محمد علی صاحب پر نسپل ٹی آئی کالج نے بحیثیت مہمان خصوصی ٹیموں میں سر ٹیفکیٹ تقسیم کئے۔مندرجہ ذیل طلباء اس ٹیم کے ممبر تھے۔ا۔نیاز احمد صاحب ( کیپٹن)۔۲۔عبدالرحمن مبشر صاحب۔۳۔مرزاعبدالرشید صاحب۔۴۔