تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 322 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 322

تاریخ احمدیت۔جلد 28 322 سال 1972ء اس پہلے مقابلہ میں مجلس صحت کے فیصلہ کے مطابق محترم سید محمود احمد صاحب ناصر پروفیسر جامعه احمد یہ اوّل۔مرز امحمد الدین صاحب ناز پروفیسر جامعہ احمدیہ دوم اور انعام الحق صاحب کوثر تعلم جامعہ احمدیہ (حال امیر جماعت آسٹریلیا ) سوم رہے اور اطفال میں سے رشید احمد صاحب دارالصدر جنوبی اول قرار پائے اور حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے ایک تقریب میں اپنے دست مبارک سے انہیں انعامات عطا فرمائے۔سید محموداحمد صاحب ناصر کے تاثرات "سیر میں خدا تعالیٰ کی قدرتوں کا مشاہدہ کے زیر عنوان رساله خالد ر بوه جون ۱۹۷۲ء صفحہ ۱۷ تا ۲۳ میں شائع ہوئے۔سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے اس پہلے مقابلہ سیر پر تبصرہ کرتے ہوئے ارشاد فرمایا:۔سیر کے مقابلے میں حقیقتاً سب سے اچھا پر چہ ایک طفل نے کیا ہے اس نے جو کچھ دیکھا وہ لکھ دیا اور بہت کچھ دیکھا۔البتہ تخیل کا حصہ جسے انگریزی میں Flight of Imagination ( فلائٹ آف امیجی نیشن) کہتے ہیں اس کا حصہ بہت کم تھا۔تا ہم اس بچے کا جو پرچہ ہے یا اس نے اپنے جو تاثرات بیان کئے ہیں ان میں تنزل یا کمزوری پیدا ہونے کا بظاہر کوئی خطرہ نہیں لیکن جو بڑوں نے پرچے لکھے ہیں ان میں بہت کچھ لکھا ہوا ہے۔یعنی تاثرات کے علاوہ پھر آگے اس سے نتائج نکالنے یا ان رستوں کی ذیلی راہیں نکلتی ہیں ان کے اوپر ان کا جو تخیل کیا ہے وہ بہت زیادہ ہے۔ایسے دوست دو تین پر چوں تک بمشکل نباہ سکیں گے۔اس کے بعد ان کے لئے بہت مشکل ہو جائے گی لیکن اس بچے کے پرچے میں مجھے ایسی کوئی الجھن نظر نہیں آئی۔جیسا کہ آپ نے سن لیا ہے سیر کے مقابلے سال میں دو دفعہ ہوا کریں گے۔مارچ اور اکتوبر میں کوئی مناسب تاریخ رکھی جائے گی۔انعامات کا بھی اعلان ہو گیا ہے۔دوست یہ نوٹ کر لیں کہ آئندہ اس مقصد کے لئے سیر اس وقت شروع ہوگی جب کوئی شخص حدو در بوہ کو چھوڑے گا۔یعنی ربوہ میں جو کچھ دیکھا ہے اس پر کچھ نہیں لکھنا۔جب آدمی حدو در بوہ سے باہر نکلے گا اور جو کچھ وہاں دیکھے گا اس پر لکھنا ہے۔کئی پر چوں میں مشاہدہ کے لحاظ سے وسعت تھی۔مشاہدہ کا مطلب یہ بھی تھا (اور میں نہیں سمجھتا کہ اس کے متعلق کسی نے لکھا ہو) کہ اس نے کیا محسوس کیا۔اگر اس نے