تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 319
تاریخ احمدیت۔جلد 28 319 سال 1972ء میں آپ چوٹی کے عالم اور مناظر ہیں۔غیر احمدی مسلمانوں کے چوٹی کے علماء سے آپ کے بہت مناظرے ہوئے ہیں۔مثلاً مولوی ثناء اللہ صاحب (مرحوم) ، مولانا میر ابراہیم صاحب سیالکوٹی ( مرحوم ) ، مولا نا محمد عمر صاحب اچھروی (مرحوم ) و مولا نا لال حسین صاحب اختر و غیر ہم۔اسی طرح ہم مسیحیوں کے چوٹی کے پادریوں سے بھی آپ کے خوب مناظرے ہوئے مثلاً پادری ایس۔ایم۔پال (مرحوم)، پادری برکت اللہ صاحب ایم۔اے اور مشہور پادری عبد الحق صاحب (چندی گڑھ ) بھارت۔۔۔۔میں آپ کی توجہ پاکستانی مسیحیوں میں ایک بڑی عالم و فاضل شخصیت کی طرف دلا نا چاہتا ہوں ان کا نام ہے ” پروفیسر یوسف جلیل“۔مذکورہ شخصیت گارڈن کالج راولپنڈی میں عربی کے پروفیسر ہیں۔متعدد مذاہب اور زبانوں کے فاضل ہیں۔ان کی تعلیم ہے ایم۔اے (عربی)، ایم۔اے (اسلامیات) ، ایم۔اے (فارسی)، ایم۔اے (اردو) ، ایم۔او۔ایل ( پنجاب )۔علاوہ ازیں مای ناز علمی وتحقیقی ماہنامہ مسیحی رسالہ ”المشیر کے ایڈیٹر بھی ہیں۔مولوی صاحب اگر آپ میں ہمت و حوصلہ ہو اور آپ کو اپنی علمی قابلیت اجازت دے تو جناب یوسف جلیل صاحب سے مذکورہ مضامین پر مناظرہ کریں۔مثلاً خداوند مسیح کی صلیبی موت۔تحریف بائیبل یا صحت بائیبل۔الوہیت مسیح۔کفارہ مسیح یعنی نجات العالمین۔عقیدہ تثلیث۔جناب من ناراض نہ ہونا اور دیکھ بھال کر ہاتھ ڈالنا کہیں احمدیت کے ڈھول کا پول نہ کھل جائے اور یوسف جلیل صاحب کے علم کی ڈگریاں بھی زیر نظر رکھیں ان کا پتہ حسب ذیل ہے۔پروفیسر یوسف جلیل ایڈیٹر ماہنامہ ”المشیر کرسچین سٹڈی سنٹر ۱۲۸ سیف اللہ لودھی روڈ راولپنڈی خداوند مسیح کا ادنی خادم حبیب مسیح بی۔اے ماڈل ٹاؤن لاہور۔20 مولانا ابوالعطاء صاحب نے محض تحقیق حق اور خالص اعلاء کلمۃ اللہ کی خاطر یہ دعوت قبول فرمالی اور ”الفرقان، فروری ۱۹۷۲ء صفحہ ۸ ج میں حبیب مسیح صاحب کا مکمل مکتوب دے کر مناظرہ کو منظور کرتے ہوئے اس کی حسب ذیل شرائط افادہ عام کے لئے شائع کر دیں۔(۱) دعوت میں مندرجہ پانچوں مضامین پر علی الترتیب مناظرات ہوں گے۔یعنی سب سے پہلے حضرت مسیح کی صلیبی موت پر مناظرہ ہوگا پھر دوسرے مضامین پر۔(۲) مناظرات تحریری ہوں گے تاکہ بعد ازاں طبع ہوسکیں۔(۳) آغاز مناظرہ کی تاریخ کا تعین با ہمی سمجھوتہ سے ہو سکے گا۔