تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 320 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 320

تاریخ احمدیت۔جلد 28 320 سال 1972ء (۴) ہر مناظر تہذیب و اخلاق کا پابند ہو گا۔اپنے مدعا کے اثبات کے لئے دلائل و براہین ( منقولی و معقولی ) پیش کرے گا۔(۵) فریقین کی مسلمہ کتب بطور حجت پیش ہو سکیں گی۔ان شرائط کے بعد آپ نے لکھا ”ہم منتظر ہیں کہ پروفیسر یوسف جلیل صاحب اپنی منظوری سے اطلاع دیں۔ہاں وہ اپنی طرف سے بھی شرائط پیش کرنے کے مجاز ہیں۔مولا نا ابوالعطاء صاحب نے پادری یوسف جلیل صاحب کو الفرقان کا یہ پرچہ بھی بھجوا دیا۔ازاں بعد یاد دہانی بھی کرائی کہ ہماری غرض محض احقاق حق ہے کسی ذاتی قابلیت یا انانیت کا اظہار ہرگز مقصود نہیں۔مقصد صرف یہ ہے کہ اسلام اور عیسائیت کے عقائد کا از روئے دلائل موازنہ عامۃ الناس کے سامنے پیش ہو سکے اور سب لوگوں پر اسلام کی حقانیت واضح ہو جائے لیکن پادری یوسف جلیل صاحب کی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔21 اور مسر حبیب مسیح نے بھی چپ سادھ لی۔ایک غیر از جماعت محقق جناب محمد اسلم را نا صاحب جنرل سیکرٹری مرکز تحقیق مسیحیت ملک پارک شاہدرہ لاہور نے مولانا ابوالعطاء صاحب کی خدمت میں لکھا: عیسائیوں کی دعوت مناظرات کا حشر وہی ہوا جو نا چیز کے ذہن میں تھا۔22 مجلس صحت کے تحت سیر کا پہلا مقابلہ سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثالث نے ۳مارچ ۱۹۷۲ء کے خطبہ جمعہ میں اس خواہش کا اظہار فرمایا کہ ایسا انتظام کیا جائے کہ ربوہ کا ہر شہری روزانہ ورزش کیا کرے اور شہر کی کھلی جگہیں باغات کی شکل میں تبدیل کر دی جائیں۔اس مقصد کے لئے حضور نے ایک مجلس صحت“ کے قیام کا اعلان کیا۔جس کا کنوینر حضور نے چوہدری بشیر احمد خان صاحب کو مقرر فرمایا۔اس خطبہ میں حضور نے یہ بھی ارشاد فرمایا:۔کچھ عرصہ کے بعد یہاں کسی نہ کسی کھیل کا ٹورنامنٹ کروایا جائے تاکہ کھیلوں کی طرف دلچسپی پیدا ہو۔سیر کا بھی ٹورنامنٹ ہوسکتا ہے۔اس کے لئے انعام مقرر کر دیتا ہوں۔مثلاً پانچ میل سیر کا مقابلہ ہو اور دوست آکر یہ بتائیں کہ انہوں نے سیر میں خدا تعالیٰ کی قدرت کے کیا کیا جلوے دیکھے۔جب وہ یہ لکھ کر دیں گے یا جسے لکھنا نہیں آتا وہ زبانی بتا ئیں گے تو اس مقابلہ میں جو اول آئے گا اس کو پچاس