تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 316 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 316

تاریخ احمدیت۔جلد 28 316 سال 1972ء وو دوست دعا کریں ہم بھی دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہماری اس عزیزہ کو اپنی ذمہ داریاں سمجھنے اور نبھانے کی توفیق عطا فرمائے اور اس کے دولہا ( جو پشاور کے ایک احمدی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں ) کو بھی اپنی نئی ذمہ داریاں سمجھنے اور انہیں بہتر رنگ میں ادا کرنے کی توفیق بخشے۔ان دعاؤں کے ساتھ اور اس عزم کے ساتھ کہ میں انشاء اللہ آئندہ بھی ان کے لئے دعائیں کرتا رہوں گا اور اس توقع کے ساتھ کہ سبھی احباب اپنی دعاؤں میں ان کو نہیں بھولیں گے، میں اب اس نکاح کا اعلان کرتا ہوں۔‘و 66 اگلے روز سے راکتو بر کو پونے چار بجے شام صاحبزادہ ڈاکٹر مرزا منور احمد صاحب کی کوٹھی پر تقریب رخصتانہ عمل میں آئی جس میں سیدنا حضرت خلیفتہ المسیح الثالث سمیت افراد خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام، حضرت اقدس علیہ السلام کے صحابہ کرام، بزرگان سلسلہ اور بیرونی جماعتوں کے متعد مخلصین نے بھی شرکت فرمائی۔10 احمدی طلباء کی شاندار کامیابیاں پاکستان کے درج ذیل طلباء کو اس سال تعلیمی میدان میں ملکی سطح پر نمایاں کامیابی حاصل ہوئی۔ا۔نبیہہ داؤ د صاحبہ بنت داؤ د احمد بٹ صاحب نے ۷۴۰ نمبر لے کر میٹرک کے امتحان میں سنٹرل ماڈل گرلز ہائی سکول گلبرگ لاہور میں پہلی اور لاہور بورڈ میں ساتویں پوزیشن حاصل کی۔11 ۲۔امۃ الرفیق طاہرہ صاحبہ بنت خالد احمدیت حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب جالندھری ۷۱۲ نمبر حاصل کر کے سر گودھا بورڈ کے آرٹس گروپ میں سوم آئیں۔12 ۳۔امتہ المجیب صاحبہ بنت چوہدری اکرام اللہ خان صاحب آف ملتان نے ملتان بورڈ آف سیکنڈری ایجو کیشن کے ایف ایس سی پری انجینئر نگ کے امتحان میں اول پوزیشن حاصل کی۔انہوں نے ایک ہزار میں سے ۸۲۰ نمبر لئے جو بورڈ بھر کے سب لڑکوں اور لڑکیوں سے زیادہ تھے۔13 ۴۔امینہ صفدر صاحبہ بنت میجر محمد صفدر صاحب پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول پشاور بورڈ کے ایف ایس سی کے امتحان میں لڑکیوں میں اول رہیں۔14 مکرم قریشی نعیم احمد صاحب ابن مکرم منیر احمد قریشی صاحب سٹور کیپرجیل لاہور نے ۱۹۷۲ء