تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 317 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 317

تاریخ احمدیت۔جلد 28 317 سال 1972ء میں پنجاب سیکنڈری بورڈ کے ایف ایس سی میڈیکل میں ۷۵۳ نمبر لے کر اسلامیہ کالج ریلوے روڈ لاہور میں اول پوزیشن اور بورڈ میں چوتھی پوزیشن حاصل کی۔15 ۶ - نصیرہ بیگم صاحبہ بنت عبد السلام خان صاحب ( ہمشیرہ ڈاکٹر حامد اللہ خان صاحب) نے امسال 1972ء میں ایم ایس سی کیمسٹری Previous یو نیورسٹی میں تمام لڑکوں اور لڑکیوں کے مقابلہ پراوّل پوزیشن حاصل کی۔16 احمدی حجاج کے اسمائے گرامی حضرت مرزا عبدالحق صاحب کو اس سال حج کی توفیق ملی۔آپ کے سفر حج کے روح پرور حالات الفرقان اپریل ۱۹۷۲ء میں شائع ہو چکے ہیں۔امسال درج ذیل احباب کو بھی حج بیت اللہ کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔محترم پیر صلاح الدین صاحب مع اہلیہ سیدہ امتہ اللہ بیگم صاحبہ بنت حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب۔چوہدری عبدالحمید خان صاحب ( ریٹائرڈ چیف انجینئر )۔مکرمہ خولہ صاحبہ بنت پروفیسر عبدالقادر صاحب۔محترم سیٹھ محمد صدیق صاحب بانی آف کلکتہ مع اہلیہ مکرم شریف احمد صاحب ابن سیٹھ محمد صدیق صاحب بانی آف کلکتہ مکرم ڈاکٹر عطاء اللہ خان صاحب مع اہلیہ و دختر - مکرم چوہدری بشیر احمد صاحب (جو سفینہ حجاج میں افسر تھے۔)۔صاحبزادی مولوی تاج الدین صاحب لائلپوری۔میر محمد صدیق صاحب۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام حضرت اماں جان، حضرت خلیفہ المسیح الثالث ، حضرت مرزا بشیر احمد صاحب، حضرت مرزا وسیم احمد صاحب ، حضرت سیدہ اُم طاہر صاحبہ کی طرف سے عمرے کئے گئے۔17 مغربی افریقہ میں تائید الہی کے نشانات مکرم ڈاکٹر سردار محمد حسن صاحب ایم بی بی ایس ” نصرت جہاں آگے بڑھو“ پروگرام کے تحت احمد یہ نصرت جہاں کلینک نمبر ۳ رو کو پور (Rokupr) میں خدمت خلق کے کام میں مصروف عمل تھے۔اس میڈیکل کلینک کا افتتاح مورخہ ۴ دسمبر ۱۹۷۱ء کو عمل میں آیا تھا۔آپ نے اپنے ایک خط میں مریضوں کی معجزانہ شفا کا ذکر کرتے ہوئے تحریر کیا کہ اللہ تعالیٰ معجزانہ طور پر مریضوں کو شفا عطا فرما رہا ہے۔میں نے ایک مریضہ کے لئے حضور کو دو بار دعا کے لئے لکھا تھا۔حقیقت یہ ہے کہ میں خود