تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 306 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 306

تاریخ احمدیت۔جلد 28 306 سال 1972ء ٹھیکیدار عبدالعزیز صاحب (وفات : ۱۹۷۲ء) آپ ۱۸۹۴ء میں پیدا ہوئے۔دنیال ضلع میر پور آزاد کشمیر کے رہنے والے تھے۔مڈل تک تعلیم تھی۔محکمہ انہار میں ملازمت کرتے رہے۔ہائی کورٹ آزاد کشمیر نے آپ کو اپنا عدالتی معاون یعنی (Assessor) بھی بنایا۔اور اچھی کارکردگی پر آپ کو سرٹیفیکیٹ بھی دیئے۔۱۹۱۴ء میں بیعت کی۔۱۹۳۱ء میں آل انڈیا کشمیر کمیٹی کے وکلاء کے ساتھ مل کر ریاست کے مسلمانوں کے لئے کام کرتے رہے۔بھٹہ بھی پہلے پہلے جموں میں لگایا۔پھر دتیال کے قریب کلری میں لگایا۔نہایت دیانتداری سے یہ کاروبار کیا۔۱۹۴۷ء کے فسادات میں ڈپٹی کمشنر خان عبد الحمید خان صاحب نے آپ کو علاقہ کھڑی شریف میں ہندوؤں کی جان ومال کا نگران مقرر کیا۔آپ نے اس ذمہ داری کو احسن طریق سے ادا کیا۔ہندولڑکیوں کی حفاظت اور پرورش کی۔جنوری ۱۹۴۹ء تک آپ نے کیمپ کی نگرانی کی۔حکومت آزاد کشمیر نے اس خدمت کے صلہ میں آپ کو ” خادم دین کے خطاب سے نوازا۔بھارت، پاکستان اور آزاد کشمیر کی تینوں حکومتوں نے آپ کو ان خدمات کے صلہ میں خوشنودی کے سرٹیفیکیٹ دیئے۔بھارتی وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی طرف سے بھی خوشنودی کی چٹھی موصول ہوئی تھی۔اسی طرح بعض اور تنظیموں نے بھی آپ کی خدمت کے اعتراف میں سرٹیفیکیٹ دیئے۔سردار ابراہیم صاحب صدر آزاد کشمیر نے آپ کی دیانت داری کی وجہ سے آپ کو نائب تحصیل دار مقرر کر دیا۔اور خان عبدالحمید صاحب جو پہلے ڈپٹی کمشنر تھے پھر آزاد کشمیر کے وزیر اعظم بنے انہوں نے آپ کو آزاد کشمیر ہائی کورٹ کا عدالتی معاون مقرر کیا۔آپ ایک عرصہ تک جماعت احمدیہ نگیال کے صدر بھی رہے۔193