تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 21 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 21

تاریخ احمدیت۔جلد 28 21 سال 1972ء مر حبًا عرض کیا۔حضور کے کرسی صدارت پر رونق افروز ہونے کے بعد پہلے کالج کے (اولڈ بوائز ) سٹاف کی دوڑ ہوئی۔پھر طلباء کی دوڑ کا مقابلہ ہوا۔بعد ازاں تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی جس کا آغاز کالج کے ایک طالب علم شہود الحق صاحب ابن مولوی ابوالمنیر نور الحق صاحب نے تلاوت قرآن مجید سے کیا۔تلاوت کے بعد سالانہ کھیلوں کے آرگنائزر مکرم محمد احمد صاحب انور ایم اے ڈی پی ای نے حضور کی خدمت میں ایڈریس پیش کیا۔بعد ازاں حضور نے کھیلوں میں اول اور دوم آنے والے طلباء اور پھر اساتذہ کو مصافحہ کا شرف بخشا اور اپنے دست مبارک سے انعامات تقسیم فرمائے۔اس کے بعد حضور نے طلباء سے ایک ولولہ انگیز خطاب فرمایا نیز اہل ربوہ کے لئے کھیلوں اور ورزش جسمانی کے انتظام کے لئے مجلس صحت کے قیام کا اعلان فرمایا۔حضور نے تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔”اسلام ہمیں قوی اور امین دیکھنا چاہتا ہے یعنی جسمانی لحاظ سے ہم مضبوط جسم کے مالک ہوں اور اخلاقی لحاظ سے ہم نہایت اعلیٰ کردار کے حامل ہوں۔جسم انسانی کی مضبوطی ایک حد تک اخلاق پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔اس لئے اسلام جسمانی ورزش کو بھی ضروری قرار دیتا ہے تا کہ خدا تعالیٰ کی دی ہوئی ان نعمتوں اور انعامات کے حقیقی رنگ میں ہم امین بن سکیں جو امانت کے رنگ میں ہمیں عطا ہوئی ہیں۔“ حضور انور نے فرمایا:۔اس سلسلے میں اہل ربوہ پر بھی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ منظم ہو کر ورزش جسمانی کا اہتمام کریں تاکہ خدا کی نظر میں بھی وہ قوی اور امین بنیں اور اپنے وطن کی حفاظت اور استحکام کیلئے بھی خوش اسلوبی کے ساتھ فرائض سرانجام دے سکیں۔اس لئے آج میں سارے ربوہ کو ایک مجلس میں منسلک کرنے کا اعلان کرتا ہوں اس مجلس کا نام مجلس صحت ہو گا۔اس کے جملہ انتظامات آپ لوگوں نے خود سرانجام دینے ہیں۔اس سلسلے میں ایک کمیٹی قائم کی جائے گی جس میں دود و نمائندے تعلیم الاسلام کالج تعلیم الاسلام ہائی سکول اور جامعہ احمدیہ کے طلباء میں سے لئے جائیں گے۔دو خدام الاحمدیہ کے اور دو انصار اللہ کے نمائندے بھی اس میں شامل