تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 22 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 22

تاریخ احمدیت۔جلد 28 22 سال 1972ء ہوں گے۔ان کے علاوہ ایک اس کمیٹی کا صدر ہوگا۔ربوہ کے تمام باشندوں کے لئے کھیلوں اور ورزش جسمانی کا انتظام کرنا اور اس کے لئے گراؤنڈز مہیا کرنا بھی اسی کمیٹی کی ذمہ داری ہو گی۔اسے ہر ماہ کسی نہ کسی کھیل کا ٹورنا منٹ ضرور منعقد کرانا چاہیے تا کہ سب کی دلچسپی قائم رہے۔جب ٹورنامنٹ ہوں گے تو باہر سے مہمان بھی آئیں گے اس لئے میزبانی کے فرائض بھی یہی کمیٹی سرانجام دے گی اور یہ نہیں ہوگا کہ بعض لوگ از خود ہمارے علم میں لائے بغیر کھیلوں کا انتظام شروع کر دیں اور پھر یہ توقع بھی رکھیں کہ ہم ان کی مدد کریں۔پس یہ مجلس گویار بوہ میں ہونے والی تمام کھیلوں کے لئے ایک مرکزی کمیٹی ہو گی جس کی منظوری ہر کھیل اور ٹورنامنٹ کے لئے ضروری ہوگی۔“ آخر میں حضور نے مجلس صحت کے قیام کے سلسلے میں بعض ضروری اور اہم ہدایات دیتے ہوئے حضور نے فرمایا:۔وو ربوہ کے ہر شخص کو اس کا ممبر بنا چاہیے اور اس کے اغراض و مقاصد کو پورا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔آپ میں سے ہر ایک کا فرض ہے کہ وہ اس کے عہدیداروں کو مشورہ دیں اور ہر عہدیدار کا یہ حق ہے کہ وہ آپ سے مشورہ لے مگر اسے قبول یا مستر د کرنا بھی اس کے اختیار میں ہے اور مشورہ دینے والے کا فرض ہے کہ وہ بہر حال اطاعت کا نمونہ دکھائے۔اس مجلس کا نشان ایک رومال ہوگا جو سفید اور سیاہ رنگ پر مشتمل ہوگا۔یہ اس لئے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دوہی جھنڈے حدیثوں سے مروی ہیں بعض سیاہ رنگ کے اور بعض سفید۔پس ان دونوں کو ملا کر یہ نشان بنایا گیا ہے اس رومال کو ایک چھٹے کے ذریعہ گلے میں باندھا جائے گا اس چھلے پر لکھا ہو گا القدرة الله۔تاکہ ہر ممبر اس یقین پر قائم رہے کہ طاقت و قدرت کا اصل منبع صرف اللہ تعالیٰ ہے اور اسے کبھی یہ وہم نہ ہو کہ میں کچھ بن گیا ہوں۔اس مجلس کے عہدیداروں کے چھتے پر لکھا ہوگا العزة الله۔تاکہ کبھی اس میں عہد یداری کا غرور پیدا نہ ہو اور ہمیشہ وہ یہی سمجھے کہ اصل عزت صرف اللہ تعالیٰ کو حاصل ہے۔خدا کرے کہ یہ مجلس اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے والی ہو۔آمین۔“