تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 20 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 20

تاریخ احمدیت۔جلد 28 20 سال 1972ء تم نے دنیا کو یہ بتانا ہے کہ ہمیں اپنے رب کی طرف سے جو پیار ملا ہے ہم اس کی قدر کرتے ہیں کیونکہ ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار بندے ہیں۔غرض ہمیں اپنے عمل سے یہ ثابت کرنا چاہیے کہ دنیا میں اقتصادی بحران آئیں ، دنیا میں حوادث کی شکل میں طوفان برپاہوں یا دریاؤں میں طغیانیاں آئیں یا خشک سالی ہو دنیا میں خواہ کچھ بھی ہوتا ر ہے ہمارے عزم اور ہمارے ارادے اور ہماری قربانیوں میں کوئی رخنہ اور کوئی نقص پیدا نہیں ہو گا۔ہم پہلے سے زیادہ آگے بڑھیں گے۔13 حضرت خلیفہ اسیح الثالث کی محلہ دار الصدر غربی میں تشریف آوری مورخه ۲۶ فروری ۱۹۷۲ ء کا دن محلہ دارالصدر غربی ربوہ کے اطفال کے لئے ایک خاص اہمیت کا حامل تھا کیونکہ اس روز محلہ کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں ، کلر اور مٹی زیادہ ہونے کے باوجود حضور انور مسجد القمر میں تشریف لائے۔جہاں حضور انور نے مغرب کی نماز ادا فرمائی۔نماز کے بعد حضور اقدس نے فرمایا میں صرف بچوں سے مصافحہ کروں گا۔چنانچہ اس موقع پر موجود تمام اطفال نے حضور انور سے مصافحہ کرنے کی سعادت حاصل کی۔مسجد میں انتہائی چھوٹے بچے بھی آئے ہوئے تھے۔چنانچہ حضور انور نے مٹی اور گرد سے اٹے ہوئے بچوں سے بھی مصافحہ فرمایا۔حضور انور کا چہرہ مبارک اس وقت خوشی اور مسرت سے مہک رہا تھا اور چھوٹے بچے حضور انور سے مصافحہ کرنے کے لئے اپنے ننھے 14 ننھے ہاتھ بڑھارہاتھے۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث کا مجلس صحت کے قیام کا اعلان تعلیم الاسلام کالج ربوہ کی ستائیسویں سالانہ کھیلوں کی تقریب ۲۹،۲۸ فروری اور یکم مارچ ۱۹۷۲ء کو نیو کیمپس کے وسیع اور پر فضا میدانوں میں منعقد ہوئی۔اس میں کالج کے طلباء کے علاوہ اساتذہ نے بھی حصہ لیا۔آخری روز یعنی یکم مارچ کو بعد نماز عصر ان کھیلوں کی اختتامی تقریب کو از راہ شفقت حضرت خلیفتہ المسیح الثالث نے تشریف لا کر رونق و برکت بخشی۔حضور ساڑھے چار بجے شام تشریف لائے۔کالج کے سٹاف نے اپنے پر نسپل محترم چوہدری محمد علی صاحب کی سرکردگی میں آگے بڑھ کر حضور کا خیر مقدم کیا۔جملہ طلباء اور مہمانوں نے کھڑے ہو کر حضور کی خدمت میں اھلا و سهلا و