تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 274
تاریخ احمدیت۔جلد 28 274 سال 1972ء نہیں پڑھی تھی اور نہ ہی نبوت کے دلائل معلوم تھے۔میں نے اسی وقت قاضی صاحب کی خدمت میں عرض کی میرا بیعت کا خط لکھ دیا جاوے۔چنانچہ حضرت قاضی صاحب کو بہت خوشی ہوئی۔اندر سے کارڈ منگوایا۔رات کے ۸ بجے بیعت کا خط لکھ دیا اور ڈاک میں ڈال دیا۔یہ (جون ) ۱۹۱۲ ء کا واقعہ ہے۔آپ کا بیان ہے کہ حضرت خلیفہ اول نے مجھے سورۃ فاتحہ کا ترجمہ پڑھایا پھر حضرت میر ناصر نواب صاحب کے سپر دفرما دیا کہ وہ قرآن کریم ترجمہ کے ساتھ اور نحو بھی پڑھایا کریں۔چنانچہ حضرت میر صاحب نے بڑی شفقت اور محبت سے آپ کو پڑھانا شروع کیا اور حکیم مولوی غلام محمد صاحب کو طب پڑھانے کے لئے ارشاد فرمایا۔چنانچہ آپ چھ ماہ تک پڑھتے رہے۔۱۹۱۵ء میں آپ قادیان کی مبلغین کلاس میں شامل ہوئے اور دو سال کی تعلیم (الفضل ۴ مارچ ۱۹۱۶ء میں آپ کے نکاح اور مبلغین کالج کے فارغ التحصیل ہونے کا ذکر موجود ہے) کے بعد آپ کو ملتان، ڈیرہ غازیخان اور منٹگمری کے حلقہ تبلیغ میں بھجوایا گیا۔ملتان میں بڑے بڑے پیروں تک پیغام حق پہنچایا اور کئی لوگ آپ کے ذریعہ داخل سلسلہ ہوئے۔157 آپ کو اپنے غیر احمدی رشتہ داروں کے ساتھ کاروبار کے سلسلہ میں برما جانے کا موقعہ ملا۔وہاں کئی سال تک آنریری مبلغ کے طور پر کام کرتے رہے۔انہیں تبلیغ کا ایک جنون تھا وہاں تبلیغ کے سلسلہ میں ملک کے وسیع دورے بھی کئے۔مناظرے اور مباحثے بھی کئے۔چنانچہ میمو (برما) میں آپ نے مولوی غلام علی شاہ صاحب آف مانڈے کے ساتھ صداقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور مسئلہ نبوت پر ۲۳ جون ۱۹۲۹ء کو جامع مسجد میں ایک مشہور مناظرہ کیا جو چھ گھنٹے جاری رہا۔آپ اکیلے تھے اور مخالف مناظر کی مدد ہندوستان کے قریباً ایک درجن علما کر رہے تھے۔اس مناظرہ میں احمدیت کو شاندار کامیابی نصیب ہوئی۔الفضل ۵ جولائی ۱۹۲۹ء صفحہ ۱۱ پر اس مناظرہ کا احوال شائع ہو چکا ہے۔برما سے واپسی کے بعد ۱۹۳۴ء میں آپ بطور انسپکٹر بیت المال صدر انجمن احمدیہ سے منسلک ہوئے اور برابر ۲۸ سال نہایت اخلاص اور مستعدی کے ساتھ خدمات بجالاتے رہے۔کچھ عرصہ تک چیف انسپکٹر بیت المال بھی رہے۔آپ ایک کامیاب طبیب بھی تھے۔پنجاب یونیورسٹی کے زبدة الحکماء تھے لیکن طبابت کو آپ نے پیشہ نہیں بنایا بلکہ خدمت سلسلہ کے دوران خدمت خلق کے طور پر علاج معالجہ بھی کرتے۔اسی طرح آپ بندگانِ خدا کو جسمانی فائدہ بھی پہنچاتے۔کچھ عرصہ تک تحریک جدید انجمن احمد یہ میں بھی بطور انسپکٹر کام کیا۔158