تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 275 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 275

تاریخ احمدیت۔جلد 28 275 مولا نا ابوبکر ایوب صاحب آف پاڈانگ ( ولادت ۱۳ اکتوبر ۱۹۰۸ء۔وفات ۱۳۔۱۴ ستمبر ۱۹۷۲ء) سال 1972ء آپ اپنے دو ساتھیوں مولوی احمد نور الدین صاحب اور مولوی زین العابدین ذینی داہلان صاحب کے ساتھ بغرض تعلیم اگست ۱۹۲۳ء میں قادیان پہنچے اور داخل احمدیت ہو گئے۔159 چوہدری عبد الرحمن صاحب شاکر پنشنرز صدر انجمن احمد یہ ربوہ کا بیان ہے کہ پہلے پہل ان تینوں طلباء کو حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب کے مکان میں ٹھہرایا گیا۔آپ نہایت خوش اخلاق، بے حد محنتی اور بہت ذہین تھے۔لباس آپ کا ہمیشہ اجلی دیکھا۔اپنے استادوں کا دل سے احترام کرتے تھے۔وقت کے بہت پابند تھے۔ان کو خوش دل اور مسکراتے ہوئے پایا۔فٹ بال خود کھیلتے تھے جو انڈونیشیا کی قومی کھیل ہے۔160 جامعہ احمدیہ قادیان میں آپ کو حضرت خلیفہ اسیح الثالث کا کلاس فیلو ہونے کا شرف حاصل تھا۔آپ نے ۱۹۲۹ ء میں پنجاب یونیورسٹی سے مولوی فاضل کا امتحان پاس کیا۔161 آپ قادیان سے انڈونیشیا تشریف لے گئے جہاں آپ نے متعدد کامیاب مناظرے کئے اور احمدیت کی تائید میں کئی کتب و رسائل تحریر کئے۔100 حضرت خلیفہ المسیح الثانی کی نصائح 162 آپ جب قریباً چار سال قادیان میں دینی تعلیم حاصل کرنے کے بعد اپنے وطن سماٹرا کوروانہ ہوئے تو انہوں نے حضرت خلیفہ اسیح الثانی سے درخواست کی کہ حضور اپنے ہاتھ سے کوئی نصیحت لکھ کر مرحمت فرمائیں۔اس پر حضور نے حسب ذیل سطور لکھ کر عطا فرمائیں۔عزیز مکرم! السلام علیکم ورحمۃ اللہ میں زیادہ تو نہیں لکھ سکتا لیکن چونکہ آپ ایک عرصہ تک قادیان رہنے کے بعد جارہے ہیں۔آپ کو یہ نصیحت کرنا چاہتا ہوں کہ سب سے اول تو اللہ تعالیٰ کی ان تازہ وجیوں کو جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام پر نازل ہوئی ہیں پڑھتے رہیں اور اس کے تازہ نشانات کو پڑھ کر اپنے ایمان کو تازہ کرتے رہیں کہ اللہ تعالیٰ کی محبت سے زیادہ قیمتی شئے انسان کے لئے اور کوئی نہیں۔یقین رکھیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی دعائیں سنتا ہے۔پس ہر ضرورت پر