تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 249
تاریخ احمدیت۔جلد 28 249 سال 1972ء میر حسن جیسے بے مثال استاد تھے۔یہیں شعر کہنا شروع کیا۔کچھ عرصہ اپنے دوسرے اعزہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اندرون ملک اور بیرون ملک تجارت کے سلسلے سے منسلک رہے لیکن ان کی طبع رسا اس طریق زندگی سے جلد اکتا گئی۔۱۹۲۱ ء میں لاء کالج لاہور میں داخلہ لیا اور ۱۹۲۳ء میں ایل ایل بی کیا اور سیالکوٹ میں پریکٹس شروع کی۔۱۹۴۰ء میں جماعت احمدیہ میں شامل ہوئے اور ۱۶ /اکتوبر ۱۹۴۶ء کو جماعت احمدیہ کے روز نامہ اخبار الفضل کے مدیر مقرر ہوئے۔پچیس سال تک اسی اخبار سے منسلک رہے۔ان کا کلام ۱۹۲۱ء اور ۱۹۴۵ء کے درمیان اس دور کے ادبی پر چوں نیرنگ خیال، ہمایوں ، نگار اور ادبی دنیا میں اشاعت پذیر ہوتا رہا۔وہ شعر وفن میں ایک وسیع تجربہ رکھتے تھے اور حسن انسانی کی طرح حسن فطرت میں بھی اسی مشاہدہ کو کام میں لاتے رہے جو بیان کو صوری اور معنوی جاذبتیں بخشتا ہے۔ان کا مجموعہ کلام جناب لطیف قریشی نے زنجیر گل کے نام سے مرتب کر کے شائع کرایا۔“ تالیفات: 1- الامام المہدی۔۲۔اسلام میں ارتداد کی سزا ( جناب سید ابوالاعلیٰ مودودی صاحب کے رسالہ مرتد کی سزا اسلامی قانون میں کا جواب ناشر مکتبہ تحریک انار کلی لاہور ) ۳۔صُورِ اسرافیل ( شعری کلام کا پہلا مجموعہ ناشر مکتبہ تحریک انار کلی لاہور )۔۴ زنجیر گل (شعری کلام کا دوسرا مجموعه ناشر خالد ندیم پبلیکیشنز کشمیری بازار راولپنڈی۔تعارف جناب لطیف قریشی صاحب لائل پور ۵ جنوری ۱۹۷۲ء) چوہدری شاہ محمد صاحب۔مرالہ ضلع گجرات (وفات ۱۴ فروری ۱۹۷۲ء) آپ قریباً پندرہ سال کی عمر میں احمدی ہوئے۔اپنے گاؤں میں آپ پہلے خوش قسمت وجود تھے جنہوں نے قبول احمدیت کا شرف حاصل کیا۔آپ کی انتھک کوشش کے نتیجہ میں وہاں ایک مخلص جماعت قائم ہوگئی۔۱۹۵۴ء سے تادمِ واپسیں آپ اس جماعت کے پریذیڈنٹ رہے۔احمدیت کے نڈر مبلغ تھے۔قرآن مجید سے حقیقی عشق تھا۔بہت متوکل ، تہجد گزار اور دعا گو بزرگ تھے۔آپ کو کچی خوا ہیں آتی تھیں آپ کو قبل از وقت بذریعہ خواب بتادیا گیا کہ سیدنا حضرت مرزا ناصر احمد صاحب خلیفہ اسیح ہوں گے۔دینی اور دنیوی ہر اعتبار سے آپ کو گاؤں میں بڑا مقام حاصل تھا۔گاؤں کے سر براہ تھے۔بنیادی جمہوریت کے انتخاب میں کئی بار کھڑے ہوئے اور خدا کے فضل سے کامیاب