تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 236
تاریخ احمدیت۔جلد 28 236 سال 1972ء اولاد صابرہ بی بی صاحبہ زوجہ چوہدری نصیر احمد صاحب باجوہ۔فاطمہ بی بی صاحبہ زوجہ چوہدری محمود احمد صاحب چیمہ انچارج احمد یہ مشن انڈونیشیا۔رشیدہ بی بی صاحبہ زوجہ چوہدری بشیر احمد صاحب۔زینب بی بی صاحبہ زوجہ چوہدری سعید احمد صاحب حضرت کرم النساء صاحبہ ولادت : ۱۸۹۲ ء بیعت : پیدائشی احمدی : وفات ۱۱ نومبر ۱۹۷۲ ء 102 آپ حضرت ملک مولا بخش صاحب سابق ناظم جائیداد صدر انجمن احمد یہ قادیان کی اہلیہ تھیں۔آپ حضرت میاں اللہ بخش صاحب امرتسری کی اکلوتی بیٹی تھیں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ۳۱۳ اصحاب کبار میں سے تھے۔103 آپ کے بیٹے ملک سعادت احمد صاحب تحریر فرماتے ہیں کہ آپ کی عمر ۸ ۹ برس کی ہوگی جب آپ اپنی والدہ غلام فاطمہ صاحبہ کے ہمراہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہاں آیا کرتی تھیں۔ان کی والدہ بتاتی تھیں کہ یہ حضور کے بستر پر کھیلا کرتیں اور میں منع کیا کرتی تھی مگر حضور ارشاد فرماتے کہ کوئی حرج نہیں بچے ہیں کھیلنے دیں۔۱۹۱۳ء سے ۱۹۲۴ء تک حضرت ملک مولا بخش صاحب بسلسلہ ملازمت گورداسپور میں رہے۔اس عرصہ میں آپ کو اکثر قادیان کی زیارت کا اتفاق ہوتا۔اسی طرح اکثر بزرگان سلسلہ جب کسی کام کے لئے گورداسپور تشریف لے جاتے تو آپ ہی کے ہاں قیام فرماتے۔حضرت اماں جان کئی دفعہ تشریف لے گئیں اور آپ کے ہاں قیام فرمایا۔۲، ۳ بار حضرت مصلح موعود مع افراد بیت آپ کے گھر میں رونق افروز ہوئے اور آپ کو خدمت کی سعادت نصیب ہوئی۔آپ گوان پڑھ تھیں لیکن نماز روزہ کی پابند تھیں اور احمدیت سے ایک عاشقانہ تعلق تھا۔104 اولاد: آمنہ بیگم صاحبہ زوجہ چوہدری محمد کرامت اللہ صاحب ایم ایس سی ابن حضرت بابوا کبر علی صاحب۔صوبیدار ملک سعید احمد صاحب کراچی۔ملک بشارت احمد صاحب واقف زندگی۔مینیجر اور مینٹل اینڈ ریجس پبلشنگ کارپوریشن ربوہ۔ملک سعادت احمد صاحب ایڈمنسٹریٹر شیزان انٹرنیشنل لمیٹڈ لاہور۔صدیقہ بیگم صاحبہ زوجہ قریشی انور سعید صاحب تحصیلدار سیالکوٹ 15 حضرت چوہدری محمد منیر صاحب آف گھٹیالیاں ضلع سیالکوٹ 105 ولادت: قریباً ۱۸۸۲ء بیعت: ۱۹۰۵ء وفات : ۱۴ نومبر ۱۹۷۲ء۔106