تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 218
تاریخ احمدیت۔جلد 28 218 سال 1972ء قرآن کریم اور احادیث کا کثرت سے مطالعہ کریں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب سے پوری طرح واقفیت ہو۔مسیحی مذہب کا کامل مطالعہ ہو۔فقہ کی بعض کتب زیر مطالعہ رہیں کہ وہ نہایت ضروری کام ہے۔آخر وہاں کے لوگوں کو آپ لوگوں کو ہی مسائل بتانے پڑیں گے۔جماعت احمدیہ کی وحدت اور اس کی ضرورت لوگوں پر آشکارا کریں۔اسلام اور احمدیت کو جو اس زمانہ میں دو مترادف الفاظ ہیں صفائی کے ساتھ پیش کریں اور ایک مذہب کے طور پر پیش کریں اور لوگوں کے دلوں سے یہ خیال مٹائیں کہ یہ بھی ایک سوسائٹی ہے۔خدا تعالیٰ کی مرضی کے مقابلہ میں اپنی مرضی کے چھوڑ دینے کی تعلیم اہل یورپ کو دیں۔اب تک وہ خدا تعالیٰ پر بھی اعتراض کر لینا جائز سمجھتے ہیں اور اپنے خیال کے مطابق مذہب کو رکھنا چاہتے ہیں۔ان کو بتائیں کہ سب دنیا پر حکومت کرو مگر خدا کی حکومت کو اپنے نفس پر قبول کرو۔اس بات کی پروا نہ کریں کہ کس قدر لوگ آپ کی بات مانتے ہیں بلکہ یہ خیال رکھیں کہ کیسے لوگ آپ کو مانتے ہیں۔اسلامی سادگی ان لوگوں میں پیدا کرنے کی کوشش کریں اور لفظوں سے کھینچ کر روحانیت پیدا کرنے کی طرف متوجہ ہوں۔آپ تو ایک گھوڑے پر بھی سوار نہیں ہو سکتے لیکن ایک شیر پر سوار ہونے کے لئے جاتے ہیں۔بہت ہیں جنہوں نے اس پر سوار ہونے کی کوشش کی لیکن بجائے اس کی پیٹھ پر سوار ہونے کے اس کے پیٹ میں بیٹھ گئے ہیں۔آپ دعا سے کام لیں تا یہ شیر آپ کے آگے اپنی گردن جھکا دے۔ہر مشکل کے وقت دعا کریں اور خط برابر لکھتے رہیں۔میرا خط جائے یا نہ جائے۔آپ ہر ہفتہ مفصل خط جس میں سب حال بالتفصیل ہو لکھتے رہیں۔اگر کوئی تکلیف ہو تو خدا تعالیٰ سے دعا کریں۔اگر کوئی بات کرنی ہو اور فوری جواب کی ضرورت ہو خط لکھ کر ڈال دیں اور خاص طور پر دعا کریں۔تعجب نہ کریں اگر خط کے پہنچتے ہی یا نہ پہنچنے سے پہلے ہی جواب مل جائے۔خدا کی قدرتیں وسیع اور اس کی طاقت بے انتہا ہے اپنے اندر تصوّف کا رنگ پیدا کریں۔کم خوردن، کم گفتن کم خفتن عمدہ نسخہ ہے۔تہجد ایک بڑا ہتھیار ہے یورپ کا اثر اس سے محروم رکھتا ہے کیونکہ لوگ ایک بجے سوتے اور آٹھ بجے اٹھتے ہیں۔آپ عشاء کے ساتھ سو