تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 177
تاریخ احمدیت۔جلد 28 177 سال 1972ء پاروں کی طباعت ہوئی۔سویڈیش زبان میں قرآن کے ۲۱ پاروں کا ترجمہ تیار ہو چکا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی چار کتب پانچ پانچ ہزار کی تعداد میں انگریزی زبان میں شائع کی گئیں۔حضور علیہ السلام کی تصانیف کشتی نوح اور مسیح ہندوستان میں سپینش زبان میں زیر طبع ہیں۔جبکہ حضور علیہ السلام کا لیکچر اسلامی اصول کی فلاسفی دو ہزار کی تعداد میں سپینش زبان میں شائع ہو چکا ہے۔حضرت مصلح موعود کی آٹھ اہم تصانیف انگریزی، عربی، ترکی، سواحیلی اور پینش زبانوں میں شائع ہو چکی ہیں یا زیر طبع ہیں۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث کا افریقہ کے نام محبت و اخوت کا پیغام انگریزی زبان میں پانچ ہزار کی تعداد میں شائع کیا گیا ہے اور حضور کا فرمودہ ”امن کا پیغام اور ایک حرف انتباه یوگو سلاوین زبان میں پانچ ہزار کی تعداد میں شائع کیا گیا ہے۔ان کے علاوہ بھی متعدد کتب شائع کی گئی ہیں اور بعض کتب ترکی ، فرینچ، جرمن زبانوں میں زیر طبع ہیں۔حضور نے ادارہ طباعت و اشاعت قرآن عظیم کی کارگذاری کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ اس ادارہ کی طرف سے اس وقت تک ۷۵۰۰۰ کی تعداد میں قرآن مجید طبع ہو چکے ہیں جن کی تفصیل یہ ہے۔ترجمہ قرآن کریم انگریزی پاکٹ سائز ترجمه قرآن کریم انگریزی حمائل سائز قرآن مجید اردو حمائل سائز قرآن مجید ساده بطرز یسرنا القرآن ۲۵۰۰۰ ۳۰۰۰۰ ۳۱۲۹۴ قرآن مجید مندرجہ ذیل ممالک میں بھجوائے جاچکے ہیں: نائیجیریا۔سیرالیون۔غانا۔گیمبیا۔آئیوری کوسٹ۔لائبیریا۔جنوبی افریقہ۔امریکہ۔حضور نے بتایا کہ پریس کی تعمیر کا کام ابتدائی مراحل میں شروع ہو چکا ہے احباب دعا کریں کہ جلد پریس لگ جائے تا کہ میری یہ خواہش پوری ہو سکے کہ آئندہ پانچ سال میں دس لاکھ قرآن کریم کے نسخوں کی اشاعت کر دی جائے۔اس کے بعد حضور نے نصرت جہاں آگے بڑھو سکیم کے تحت اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل ہونے والے غیر معمولی فضلوں اور انعامات کا اور اس کی تائید و نصرت کے نشانات کا ایمان افروز تذکرہ فرمایا۔حضور نے بتایا کہ یہ سکیم ۱۹۷۰ء میں مغربی افریقہ کے چھ ممالک کے دورہ کرنے کے بعد اللہ تعالیٰ کے اذن کے مطابق جاری کی گئی تھی جبکہ اللہ تعالیٰ کا یہ منشاء مجھ پر ظاہر ہوا کہ کم از کم ایک لاکھ