تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 173
تاریخ احمدیت۔جلد 28 173 سال 1972ء تعالیٰ آپ کو اجر احسن عطا کرے۔حضور انور نے خطاب کے آخر میں مستورات کو خدا تعالیٰ کی صفات کا مظہر بنے اور مخلوق خدا کی خدمت کرنے کی تلقین فرمائی۔177 مردانہ جلسہ گاہ سے دوسرا خطاب اسی روز حضور نے مردانہ جلسہ گاہ سے ایک بصیرت افروز خطاب فرمایا جس کے آغاز میں اس عارفانہ نکتہ پر روشنی ڈالی کہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش اور آپ کے وجود باجود کی خاطر اللہ جلشانہ نے سارے عالم کو پیدا کیا یہی وجہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی برکات ماضی کی طرف بھی اسی طرح بہہ رہی ہیں جس طرح وہ مستقبل کی طرف جاری و ساری ہیں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ قیامت تک ممتد ہے اور شریعت قرآنیہ کو پورے جلال اور پوری ہمہ گیری کے ساتھ تا قیامت بھیجا گیا ہے۔آپ کے ذریعہ جو جسمانی ، مادی ، اخلاقی اور روحانی برکات دنیا میں نازل کی گئی ہیں انہیں کے ظہور کے لئے اللہ تعالیٰ نے ہر زمانہ اور ہر دور میں اسلام کو ایسے فدائی خدام عطا کئے جو اپنے زمانہ اور اپنے مقام کے لحاظ سے علی قدر مراتب اسلام کی خدمت کرتے رہے۔سب سے بڑا زمانہ ان میں سے ان مجددین امت کو ملا جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی کے مطابق ہر صدی کے سر پر مبعوث ہوتے رہے کیونکہ ان کی خدمت کا زمانہ ایک صدی پر محیط تھا۔آخر تیرہ سوسال کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی کے عین مطابق اس مہدی معہود کا ظہور ہوا جو اسلام کا عظیم خادم اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا عظیم روحانی فرزند تھا اور جس کی خدمت کا زمانہ قیامت تک ممتد ہے اور ساری دنیا پر احاطہ کئے ہوئے ہے یہی وجہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جو کتب تحریر فرمائیں اور ان میں قرآن کریم کی جو تفسیر بیان فرمائی اس میں ان تمام مسائل کا حل موجود ہے جو معاشرتی ، اقتصادی ، اخلاقی اور روحانی اعتبار سے آج دنیا کو در پیش ہیں۔حضور نے فرمایا کہ جماعت احمدیہ میں ہر سال جو نیا لٹریچر شائع ہوتا ہے وہ بھی بنیادی طور پر قرآن کریم کی تفسیر اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہی کے لٹریچر سے استفادہ کا نتیجہ ہوتا ہے۔اس لئے اس کی ضرورت و افادیت بھی ظاہر و باہر ہے اس لٹریچر کا کچھ حصہ کتب پر مشتمل ہے اور کچھ اخبارات و رسائل کی شکل میں شائع ہوتا ہے اور کچھ تاریخی مواد پر مبنی ہوتا ہے اپنی اپنی جگہ یہ سارے حصے ہی ضروری اور اہم ہیں اور اس قابل ہوتے ہیں کہ جماعت کے دوست بکثرت خرید میں انہیں پڑھیں اور پھر ان سے فائدہ اٹھا کر دنیا کی راہنمائی کریں۔اس کے بعد حضور نے جماعت میں شائع ہونے