تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 155 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 155

تاریخ احمدیت۔جلد 28 155 سال 1972ء حضور انور نے اپنے خطاب میں مزید فرمایا کہ ” جب تک احمدی ہونے کی حیثیت میں ہم میں یہ ذہنیت پیدا نہ ہوگی اس وقت تک بعثت مہدی معہود علیہ السلام کی اصل غرض پوری نہ ہو گی اور وہ غرض جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے یہ ہے کہ روئے زمین کے انسانوں کو عَلَی دِینِ وَاحد جمع کر کے امتہ واحدہ کی شکل میں ڈھال دیا جائے۔یہ مقصد تکمیل اشاعت ہدایت کے بغیر ممکن نہیں اور اشاعت ہدایت کی تکمیل اس وقت نہیں ہوسکتی جب تک کہ اخرجت للناس کی رو سے اس حقیقت کی پوری معرفت ہمیں حاصل نہیں ہو جاتی کہ ہمیں تمام بنی نوع انسان کی جسمانی، ذہنی، اخلاقی اور روحانی نشوونما کے لئے پیدا کیا گیا ہے اور ہمیں ہر قوم ہر رنگ اور ہر نسل کا خادم بنایا گیا ہے۔ہمیں نہ صرف خود تمام بنی نوع انسان کا خادم بننا ہے بلکہ ہر انسان کو تمام دوسرے بنی نوع انسان کا خادم بنانا ہے۔جس وقت تکمیل اشاعت ہدایت کی خدائی بشارتیں پوری ہوں گی تو ہمارے ذریعہ سے ہر دل میں توحید کی عظمت کا جھنڈا اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت و پیار کا جھنڈا گاڑ دیا جائے گا۔اس وقت کوئی کسی کا مخدوم نہ ہوگا بلکہ ہر انسان دوسرے انسان کا خادم ہو گا۔ان بشارتوں کے پورا ہونے کے لئے ہمیں اخرجت للناس کے رفیع الشان مقام کی معرفت سے بہرہ ور ہونا ہو گا اور اپنی انتہائی کوشش کو بنی نوع انسان کی خدمت کے لئے وقف کر دینا ہو گا۔“ حضور کا یہ پر معارف اور بصیرت افروز خطاب پینتالیس منٹ تک جاری رہا ، اس دوران حضور ن اخرجت للناس کے رفیع الشان مقام کی ماہیت اور اس کے عملی تقاضوں پر نہایت ہی روح پرور اور مسحور کن انداز میں روشنی ڈالی۔156 اختتامی اجلاس مجلس انصار اللہ کا ستر ہواں سالانہ مرکزی اجتماع دعاؤں ، ذکر الہی ، انابت الی اللہ اور روحانی کیف و سرور سے معمور فضا میں تین دن تک جاری رہنے کے بعد مورخہ ۱۹ نومبر کو نہایت کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔