تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 154 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 154

تاریخ احمدیت۔جلد 28 154 سال 1972ء کے دل میں بٹھانے کی کوشش کرو گے تو اپنے لئے اللہ تعالیٰ کے پیار کو حاصل کر لو گے۔اگر یہ نہیں کرو گے تو دنیا تو تباہی کی طرف جا رہی ہے تم اس قافلہ کے ساتھ کیوں شامل ہونا چاہتے ہو جس کے لئے ہلاکت مقدر ہو چکی ہے تم اس جماعت میں پوری طرح اور اخلاص سے کیوں رہنا نہیں چاہتے کہ جس کے لئے دنیا کی عزتیں اور آخرت کی عزتیں مقدر ہو چکی ہیں اور جو پیدا ہی اس لئے کئے گئے ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی رحمتوں اپنے فضلوں اور پیار سے نوازے۔خدا آپ کو بھی اور ہمیں بھی اور دنیا میں ہر جگہ بسنے والے احمدیوں کو بھی یہ توفیق عطا کرے کہ سب احمدی انفرادی طور پر بھی اور جماعتی لحاظ سے بھی اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے لگیں اور جو کام اللہ تعالیٰ نے ان کے سپر د کیا ہے خدا کی رضا کیلئے وہ اس کام میں ہمہ تن مشغول رہیں۔اللہ تعالیٰ کی رضا کو پائیں اور ابدی جنتوں کے وہ وارث ہوں۔آمین۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔سالانہ اجتماع انصار اللہ مرکزیہ السلام علیکم" " 154 مجلس انصار اللہ مرکزیہ کا ستر ہواں مرکزی اجتماع ۱۷-۱۸-۱۹ نومبر ۱۹۷۲ء کو دفتر انصار اللہ مرکزیہ کے احاطہ میں منعقد ہوا جس میں پاکستان کے طول و عرض میں پھیلی ہوئی ۵۳۵ مجالس انصار اللہ کے ۴۳۲۱ نمائندگان ، اراکین اور زائرین نے شرکت کی۔155 حضور انور کا افتتاحی خطاب اس اجتماع کے افتتاح کے لئے حضرت خلیفہ المسح الثالث مورخہ ۱۷ نومبر کو پنڈال میں تشریف لائے اور اپنے بصیرت افروز افتتاحی خطاب میں فرمایا:۔ایک احمدی مسلمان کو اس حقیقت کا عرفان حاصل کرنا چاہیے کہ وہ محض اس لئے پیدا نہیں کیا گیا کہ وہ اپنے نفس کی اپنے بیوی بچوں اور دوستوں کی اپنے قبیلے اور اپنی قوم کی جسمانی اور روحانی ضرورتوں کو پورا کرے بلکہ اخرجت للناس کی رُو سے اسے تمام بنی نوع انسان اور کل عالم کا خادم بنایا گیا۔“