تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 149 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 149

تاریخ احمدیت۔جلد 28 149 سال 1972ء ا۔مسجد فضل لندن۔(انگلستان) سنگ بنیاد سید نا حضرت مصلح موعود کل چنده ۸۳ ہزار مسجد فضل کی تحریک پہلے صرف عورتوں کے لئے نہ تھی۔عورتوں نے دس ہزار روپیہ چندہ دیا۔جب مسجد برلن تعمیر نہ ہوسکی تو حضرت خلیفتہ اسیح الثانی نے فیصلہ کیا کہ مسجد برلن کی رقم سے جو ۷۲ ہزار ۷۶۱ رو پی تھی مسجد فضل لندن تعمیر کی جائے اور یہ عورتوں کے نام سے موسوم کی جائے۔اس طرح عورتوں کا چندہ ۸۳ ہزار روپیہ بن جاتا ہے۔149 افتتاح کرنے والے سر عبد القادر صاحب۔تاریخ تحریک ے جنوری ۱۹۲۰ء۔تاریخ سنگ بنیاد ۱۹ را کتوبر ۱۹۲۴ء تاریخ افتتاح ۳ /اکتوبر ۱۹۲۶ء۔۲۔مسجد مبارک ہیگ۔(ہالینڈ) سنگ بنیاد حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب۔کل چندہ ایک لاکھ ۴۳ ہزار ۶۶۴ روپے۔افتتاح کرنے والے حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب۔تاریخ تحریک ۱۲ مئی ۱۹۵۰ ء۔تاریخ سنگ بنیاد ۲۰ مئی ۱۹۵۵ء۔تاریخ افتتاح ۹ دسمبر ۱۹۵۵ء۔۔مسجد نصرت جہاں کوپن ہیگن۔(ڈنمارک) سنگ بنیاد صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب وکیل اعلیٰ تحر یک جدید کل چند لاکھ 1 ہزار روپے۔افتتاح سید نا حضرت مرزا ناصراحم صاحب خلیفۃ امسیح الثالث تاریخ تحریک ۲۷ دسمبر ۱۹۶۴ ء۔تاریخ سنگ بنیاد ۶ مئی ۱۹۶۶ء۔تاریخ افتتاح ۲۱ جولائی ۱۹۶۷ء بروز جمعہ۔150 لجنہ کے تحت چلنے والے ذیلی ادارے لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کے زیر انتظام چلنے والے سات اداروں کی تفصیل یہ ہے۔ا۔نصرت انڈسٹریل سکول ربوہ۔تاریخ قیام مئی ۱۹۵۶ء۔مقصد : غریب اور مسکین خواتین اور بچیوں کو خود کفیل بنانا۔نصاب : کٹائی مشین کی سلائی مشین کی کڑھائی ، ہاتھ کی کڑھائی ، نٹنگ ،لکڑی اور چمڑے کا کام۔اسٹاف: ۴۔نتیجہ: شاندار رہتا ہے ہر سال کثیر تعداد میں طالبات ڈپلومہ لے کر جاتی ہیں۔۲۔فضل عمر ماڈل ہائی سکول ربوہ۔تاریخ قیام : 9 دسمبر ۱۹۵۷ء۔مقصد : چھوٹے بچے بچیوں کے لئے مزید تعلیمی سہولت۔نصاب : محکمہ تعلیم کے نصاب کے علاوہ دینیات اور قرآن کریم خصوصی طور پر۔مزید ترقی : ۱۹۷۰ ء سے نویں دسویں کا اجراء۔اسٹاف: ۱۲ راسا تذہ۔نتیجہ: نہایت شاندار۔- مریم مڈل سکول گھٹیا لیاں ضلع سیالکوٹ۔تاریخ قیام : ۱۹۶۳ء۔مقصد : اس علاقہ میں پرائمری کے بعد لڑکیوں کی تعلیم کا کوئی انتظام نہیں۔بچیوں کی تعلیم کے پیش نظر لجنہ اماءاللہ نے سکول قائم کیا۔نصاب محکم تعلیم کے نصاب کے علاوہ دینیات اور قرآن کریم۔