تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 130 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 130

تاریخ احمدیت۔جلد 28 130 سال 1972ء اجتماع پر آگئے ہیں اس لئے یہ بیماری ہمارے راستے میں روک نہیں بنی۔اسی طرح لجنات کے متعلق بھی کہنے والوں نے تو یہی رپورٹ دی ہے کہ اس دفعہ مستورات زیادہ تعداد میں شامل ہو رہی ہیں لیکن یہ رات کی گنتی ہے۔غرض انصار اللہ لبنات دونوں کے اجتماع آج شروع ہو رہے ہیں۔امت محمدیہ میں جب بھی اجتماع ہوں اس بارہ میں قرآن کریم کی ایک ہدایت موجود ہے جسے بھولنا نہیں چاہیے اور وہ یہ ہے کہ جب بھی دینی اجتماع ہو اس وقت اللہ تعالیٰ کی تسبیح و تحمید اور توبہ و استغفار بڑی کثرت سے کرنا چاہیے۔اس پر نہ تو کوئی پیسہ خرچ ہوتا ہے اور نہ وقت لگتا ہے یہ صرف عادت کی بات ہے۔پس دوستوں کو چاہیے کہ وہ ان دنوں کثرت سے سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللَّهِ العَظِيمِ - اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى الِ محمد کا ورد کریں۔پھر استغفار ہے یعنی اَسْتَغْفِرُ اللَّهُ رَبِّ مِنْ كُلِّ ذَنْبٍ وَاَتُوْبُ ائیہ بھی کثرت سے پڑھنا چاہیے۔اس کے ساتھ جو دوست لاحول پڑھ سکیں وہ لاحول بھی پڑھیں۔میرا تجربہ ہے کہ استغفار کرنا اندرونی کمزوریوں کے دور کرنے کے حق میں اکسیر کا حکم رکھتا ہے اور لاحول بیرونی حملوں کے شر سے حفاظت کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے۔پس لَن شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ (ابراہیم:۸) کی رو سے آپ جتنی زیادہ تسبیح وتحمید کریں گے آپ اپنے محسن اور انسانیت کے محسن صلی اللہ علیہ وسلم پر جتنا زیادہ درود پڑھیں گے اتنے ہی زیادہ آپ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے وارث بنیں گے“۔126 مخالفین کی ناکامی اور احمدیت کی ترقی پر ایک شہادت مولانا ابوالعطاء صاحب جالندھری نے ماہنامہ الفرقان اکتوبر ۱۹۷۲ء میں تحریر فرمایا کہ مدیر المنبر لائل پور مولوی عبدالرحیم صاحب اشرف سلسلہ احمدیہ کے سخت مخالف ہیں انہوں نے آج سے سولہ سال پیشتر ایک بیان اپنے اخبار المنبر میں شائع کیا تھا۔بعد ازاں دو ملاقاتوں میں مختلف اوقات میں انہوں نے اسے پھر دہرایا بلکہ چند ہفتے پیشتر جوان سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا تھا کہ اسوقت مسلمانوں پر عذاب الہی طاری ہے۔اور حالت دن بدن انحطاط کی طرف جارہی