تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 107 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 107

تاریخ احمدیت۔جلد 28 107 سال 1972ء صاحب امیر جماعت احمد یہ راولپنڈی اور چوہدری فضل احمد صاحب امیر جماعت احمد یہ لیہ خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب کو الوداع ۱۰ را گست کو صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب راولپنڈی سے بذریعہ ہوائی جہاز عازم امریکہ ہونے والے تھے۔حضور ان کو الوداع کہنے کے لئے بنفس نفیس راولپنڈی تشریف لے گئے اور مکرم میجر سید مقبول احمد صاحب کی کوٹھی بیت السلام پر قیام فرمایا۔یہاں کثیر تعداد میں احباب جمع تھے۔حضور نے سب احباب کو شرف مصافحہ بخشا اور دیر تک گفتگو فرماتے رہے۔بعد ازاں حضور انور نے محترم صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب اور ان کی بیگم صاحبہ کو اجتماعی دعا کے ساتھ الوداع کیا۔چونکہ دو پہر کا وقت تھا۔گرمی بھی بہت تھی اس لئے حضور ہوائی اڈہ پر تشریف نہ لے جاسکے۔وہاں حضور کی نمائندگی محترم ڈاکٹر صاحبزادہ مرزا منور احمد صاحب نے کی۔بعد ازاں دو بجے دوپہر واپس ایبٹ آباد تشریف لے گئے۔100 اشاعت قرآن کی نئی عالمی تحریک کا آغاز سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثالث نے سے جولائی ۱۹۷۲ء کے خطبہ جمعہ میں نہایت شرح وبسط سے فرمایا کہ جماعت احمدیہ کے ذریعہ اشاعت قرآن کی دنیا میں کتنا عظیم انقلاب رونما ہو رہا ہے نیز اشاعت قرآن کی ایک عظیم الشان عالمی تحریک کا آغاز کرتے ہوئے اس دلی تمنا کا اظہار فرمایا کہ آئندہ پانچ سال میں قرآن کریم کی دس لاکھ کا پیاں دس لاکھ گھروں تک پہنچ جائیں۔حضور نے خلافت اولی اور ثانیہ میں جماعت احمدیہ کی طرف سے ہونے والی ان کوششوں کا ذکر فرمایا جو اشاعت قرآن کریم کے تراجم کے سلسلہ میں کی گئی تھیں۔اس کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔"پس جہاں تک قرآن کریم کی اشاعت کا تعلق ہے ایک انقلاب آ گیا ہے۔گو اس انقلاب کی اس وقت ہمیں ایک موج نظر آتی ہے۔میرے دل میں یہ شدید خواہش ہے کہ اگلے پانچ سال میں قرآن کریم کی کم از کم دس لاکھ کا پیاں دس لاکھ افراد کے پاس یا یوں کہنا چاہیے کہ دس لاکھ گھروں میں پہنچ جانی چاہئیں۔اللہ تعالیٰ نے بڑا فضل کیا۔میں نے یہ کام کروا دیا ہے۔میں خود حیران ہوں۔میرا زمانہ