تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 99
تاریخ احمدیت۔جلد 28 99 سال 1972ء اس وباء سے بچنے کا علاج قرآن کریم میں موجود تو ہے مگر مسلمان اسے بھلا بیٹھے ہیں۔اس لئے انہیں نہ اس بیماری کا احساس ہے اور نہ وہ اس کے علاج کی طرف متوجہ ہیں۔اس احساس کو بیدار کرنے اور اس بیماری کو دور کرنے کی ذمہ داری اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ پر ڈالی ہے۔اس لئے ہم میں سے ہر چھوٹے اور بڑے خصوصاً نو جوانوں کا یہ فرض ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کریں۔اللہ تعالیٰ نے انہیں دنیا کا رہبر اور قائد بننے کے لئے پیدا کیا ہے وہ اپنے اس مقام کو پہچانیں اور قرآنی تعلیم کی روشنی میں دنیا کے معالج اور طبیب بن کر ان بیماریوں کو بیخ و بن سے اکھاڑ پھینکیں جنہوں نے انسانی معاشرہ کو گھن کی طرح اندر ہی اندر کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے۔86 اس دوران حضور انور نے ۲۱ جولائی اور ۲۵ اگست کا خطبہ جمعہ ربوہ میں ارشاد فرمایا۔۴ /اگست کا خطبہ بیماری کی وجہ سے نہ دے سکے۔۱۸ اگست کو حضور نے تحریک فرمائی کہ مجالس خدام الاحمدیہ کوشش کریں کہ اس سال سالانہ اجتماع میں ان کی نمائندگی سو فیصدی ہو۔یہ اجتماع اصلاح نفس کی ذمہ داری سے عہدہ برا ہونے کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔87 یکم ستمبر کے خطبہ میں حضور انور نے تاریخ اسلام کے ابتدائی ادوار میں کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے موجودہ زمانہ کی صورتحال کا تجزیہ کیا۔نیز اسلام کے آخری عالمگیر غلبہ کی نوید دیتے ہوئے احباب جماعت کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی طرف توجہ دلائی۔۸ ستمبر کو حضور نے قیام ایبٹ آباد کا آخری خطبہ ارشاد فرمایا جو عرفان الہی کے موتیوں سے مرضع اور اس کے لفظ لفظ سے حق و معرفت کی جھلک نمایاں تھی۔حضور نے اس الوداعی خطبہ میں احباب جماعت کو واضح لفظوں میں ذہن نشین کرایا کہ خدا نے ہمیں زندہ رہنے اور زندہ کرنے کے لئے پیدا کیا ہے۔خدا کی عظمت اور جلال ہمارے سروں پر سایہ فگن ہے اور ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم بحیثیت جماعت اللہ کے دامن کو عسر و ئیسر میں پکڑے رکھیں۔اگر ہم کامل توکل اور کامل تذلل کا مظاہرہ کریں گے تو اللہ تعالیٰ اپنے وعدوں کو ضرور پورا کرے گا۔آنے والے خطرات کی خبر اور قیمتی نصائح اسی خطبہ (۸) ستمبر ۱۹۷۲ء) میں حضور نے جماعت کی بعض سیاسی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے آئندہ آنے والے خطرات کی طرف بھی لطیف اشارہ کیا اور اس سلسلہ میں جماعت کو قبل از وقت نہایت بیش قیمت نصائح سے نوازا۔چنانچہ فرمایا:۔دراصل نہ کمزوری کے وقت شیطان سے ڈرنا چاہیے اور نہ طاقت کے