تاریخ احمدیت (جلد 27)

by Other Authors

Page 89 of 364

تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 89

تاریخ احمدیت۔جلد 27 89 سال 1971ء نمبر ۳۴۱۷۸۸ مورخه ۱۰ دسمبر ۱۹۷۱ء بنام نیشنل بینک آف پاکستان لائل پور ) لف ہذا ہے۔مزید برآں عرض ہے کہ چندہ کی یہ حقیر رقم ان رقوم کے علاوہ ہے جو پاکستان بھر میں احمدی اور دوسرے ممالک کے احمدی قومی دفاعی فنڈ میں اپنے اپنے انفرادی چندوں کے طور پر جمع کرا رہے ہیں۔والسلام خاکسار مرزا منصور احمد ناظر اعلی صدر انجمن احمد یہ پاکستان“ سیکرٹری صدر مملکت عبد القیوم صاحب کا جوابی تار منجانب: عبدالقیوم ایس پی کے، ایس کیواے ہی ایس پی سیکرٹری ایوانِ صدر، راولپنڈی ۱۳ دسمبر ۱۹۷۱ء 89 ڈیٹر مرزا منصور احمد یہ خط آپ کے خط بنام صدر مملکت بتاریخ ۱ دسمبر ۱۹۷۱ ء کے حوالہ سے ہے جس کے ساتھ آپ نے ایک چیک بقدر - / ۱۲۵۰۰۰ روپے، چیک نمبر 341788 2/H بتاریخ ۱۰ دسمبر ۱۹۷۱ء بنام نیشنل بینک آف پاکستان بطور امداد برائے قومی دفاعی فنڈ لف کیا تھا۔مجھے صدر مملکت کی طرف سے اس امداد پر اظہار شکریہ وقدر دانی کا ارشاد ہوا ہے۔وہ چیک شاملِ فنڈ کرنے کی غرض سے وزارت خزانہ کو بھیج دیا گیا ہے۔آپ کے خط میں مذکور قومی دفاعی فنڈ کی وسعت سے متعلقہ آراء پر غور کیا جارہا ہے اور مناسب اقدام جلد از جلد لیا جائے گا۔آپ کا مخلص دستخط ( عبد القیوم ) 90 حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ کی لجنہ اماءاللہ کو دفاعی فنڈ جمع کرنے کی تلقین حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ نے ممبرات لجنہ اماءاللہ کو تلقین کرتے ہوئے فرمایا