تاریخ احمدیت (جلد 27)

by Other Authors

Page 88 of 364

تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 88

تاریخ احمدیت۔جلد 27 88 سال 1971ء ہوئی ہر طرف آگے ہی آگے بڑھتی جارہی ہیں فالحمد للہ۔خدا تعالیٰ کے ان افضال و برکات اور فتوحات و ترقیات پر ہر پاکستانی اور خصوصاً ہر احمدی کا فرض ہے کہ وہ پہلے سے زیادہ اسلام کے اس مقدس قلعہ پاکستان کی حفاظت کے لئے نہ صرف دعاؤں میں لگ جائے بلکہ ہر قسم کی قربانیاں پیش کرنے کے لئے میدان عمل میں آ جائے۔یہاں تک کہ اس معرکہ میں باطل اور استبدادیت کا سر ہمیشہ کیلئے مکمل طور پر چل دیا جائے۔اس سلسلہ میں تمام احمدی احباب کو فوری ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی توفیق اور بساط کے مطابق صدر پاکستان جنرل آغا محمد یحی خان کے حالیہ قائم کردہ قومی دفاعی فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔تحفظ پاکستان کے اس مالی جہاد میں یقین ہے کہ کوئی احمدی دوسرے محبانِ وطن سے ہرگز پیچھے نہیں رہے گا۔اللہ تعالیٰ افواج پاکستان کو ہر لمحہ روح القدس کی غیبی اور مسلسل تائیدات سے نوازے اور برصغیر میں جلد از جلد فتح و ظفر کے اسلامی پرچم پوری شان و شوکت سے لہرانے لگیں اور ہر شخص کے حقوق اسے مل جائیں۔مرز ا منصور احمد ( ناظر اعلیٰ صدر انجمن احمدیہ )‘ 88 صدر مملکت کی خدمت میں مکرم ناظر صاحب اعلیٰ کا مکتوب حضرت خلیفہ اسیح الثالث کی زیر ہدایت محترم صاحبزادہ مرزا امنصور احمد صاحب ناظر اعلیٰ صدر انجمن احمد یہ پاکستان نے خود حضور انور اور جماعت احمدیہ پاکستان کی طرف سے صدر پاکستان جنرل آغا محمد یحیی خان صاحب کے قائم کردہ قومی دفاعی فنڈ میں ایک لاکھ پچیس ہزار روپے کی رقم بطور چندہ ارسال کی۔اس ضمن میں محترم ناظر صاحب اعلیٰ صدر انجمن احمدیہ پاکستان نے صدر مملکت کی خدمت میں مذکورہ رقم کا چیک ارسال کرتے ہوئے جو خط تحریر کیا اس کا ترجمہ درج ذیل ہے۔ربوہ ۱۰ دسمبر ۱۹۷۱ء بخدمت گرامی محترم جنرل آغا محمد یحیی خان صاحب صدر مملکت پاکستان۔اسلام آباد السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ حضرت مرزا ناصر احمد صاحب امام جماعت احمدیہ کی زیر ہدایت حضرت امام جماعت احمدیہ اور جماعت احمدیہ کی طرف سے قومی دفاعی فنڈ میں چندہ کے طور پر ایک لاکھ پچیس ہزار روپے کا چیک