تاریخ احمدیت (جلد 27)

by Other Authors

Page 87 of 364

تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 87

تاریخ احمدیت۔جلد 27 87 سال 1971ء دو بھی نہیں ہے۔اس واسطے میں دنیوی طاقت کے گھمنڈ میں نہیں کہ رہا نیز یہ کوئی سیاسی بیان بھی نہیں کیونکہ میں سیاست دان نہیں ہوں۔اور نہ سیاست سے مجھے کچھ سروکار ہے۔بلکہ ایک عاجز درویش اور خدا کے ایک ادنی بندے کی حیثیت سے انہیں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ تمہارے ملک میں جو مسلمان بستے ہیں اگر تم نے ان کے ساتھ اچھا سلوک نہ کیا اور ان کے حقوق ادا نہ کئے اور ان پر ظلم کرنے کی کوشش کی تو بندوق اور سیاسی اقتدار نہ رکھتے ہوئے بھی یہ عاجز بندہ تمہیں یہ کہتا ہے کہ جس خدا پر ہم یقین رکھتے ہیں اور ایمان لائے ہیں اور جس کی صفات کے شاندار مظاہرے ہم نے دیکھے ہیں اسی خدا پر توکل رکھتے ہوئے اور یقین رکھتے ہوئے اور ان بشارتوں کو جو اس نے ہمیں دی ہیں سچا سمجھتے ہوئے ہم کہتے ہیں کہ اگر تم نے ظلم کیا اور ایذا رسانی کی راہیں تم نے اختیار کیں تو تمہاری گردن کاٹ دی جائے گی اور تم کبھی کامیاب نہیں ہو گے۔اس لئے تم اپنے اور اپنے بچوں اور بیویوں اور اپنی آنے والی نسلوں کی خاطر اپنی رعایا میں سے جو مسلمان ہیں اور بھارت میں جہاں بھی وہ آباد ہیں ان کے ساتھ بھی حسن سلوک کرو اور ان کے حقوق ادا کرو ورنہ اس کا خمیازہ تمہیں بھگتنا پڑے گا اور یہ قہر الہی اس قہر الہی کے علاوہ ہو گا جس کے تم پاکستان پر سفا کا نہ اور وحشیانہ حملہ کر کے مستحق ٹھہرے ہو۔“ 86 دفاعی فنڈ کا قیام صدر پاکستان آغا جنرل محمد یحیی خان نے 9 دسمبر ۱۹۷۱ ء کو قومی دفاعی فنڈ قائم کیا اور تمام پاکستانیوں سے یہ اپیل کی کہ وہ دل کھول کر اس میں حصہ لیں اور اسطرح اپنی بہادر اور جانباز فوج کے ہاتھ مضبوط کریں۔87 ناظر اعلیٰ کی طرف سے دفاعی فنڈ میں سرگرم حصہ لینے کی تحریک چنانچہ صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب ناظر اعلیٰ صدر انجمن احمد یہ پاکستان نے پاکستانی احمد یوں کو صدر پاکستان کے دفاعی فنڈ میں سرگرمی سے حصہ لینے کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا :۔خدا کے فضل و کرم سے پاکستان کی جانباز اور مجاہد افواج بھارتی فوجوں پر ضرب کاری لگاتی