تاریخ احمدیت (جلد 27)

by Other Authors

Page 80 of 364

تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 80

تاریخ احمدیت۔جلد 27 80 سال 1971ء کی ہیں۔اس نصیحت پر ہم نے عمل کرنا ہے اس لئے کہ وہ عین اسلام کے مطابق ہے اور انہوں نے جو امیدیں وابستہ کی ہیں امت محمدیہ سے وہی امیدیں وابستہ کرنی چاہئیں۔یہ جنگ اگر چہ بظاہر اسلام کو مٹانے کے لئے تو نہیں لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ جنگ مسلمان کو مٹانے کیلئے ہے اور اگر خدانخواستہ ساری دنیا کے مسلمان مٹ جائیں تو اس سے اسلام پر بہر حال ضرب آتی ہے پس گو یہ جنگ عقیدہ بدلنے کے لئے نہیں ہے۔لیکن اسلام دشمنی کے نتیجہ میں مسلمان سے جو بغض اور حسد ان کے دل میں ہے اس کے نتیجہ میں یہ سارے غصے ہیں ورنہ بھارت ہمسایہ ملک تھا۔ہمسائیوں کی طرح اسے رہنا چاہیے تھا۔پس اس وقت آپ نے اپنے مال سے بھی ، وقت سے بھی اور اپنی ہر قسم کی مادی قربانیوں سے بھی اور اپنی دعاؤں سے بھی اپنے ملک کی خدمت، اپنی حکومت کی خدمت اور اپنے بھائیوں کی خدمت کرنی ہے اور اسی کی طرف میں اس وقت آپ کو توجہ دلانا چاہتا ہوں۔دوست میری صحت کے لئے بھی دعا کریں۔اللہ تعالیٰ مجھے پوری صحت دے اور مرتے دم تک پورے کام کی توفیق بخشے۔بہت دعائیں کریں۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے پاکستان کو ہر قسم کے نقصان اور ہر قسم کی بے عزتی سے محفوظ رکھے اور پاکستان کو ہر قسم کی کامیابی عطا کرے اور پاکستان کے دشمنوں کے مقدر میں ساری ہی ناکامیاں ہوں۔عارضی طور پر بھی اور ہمیشہ کے لئے بھی۔بعض دفعہ عارضی طور پر بھی کچھ نقصان اٹھانا پڑتا ہے خدا تعالیٰ پاکستان کو اس عارضی نقصان سے بھی محفوظ رکھے۔خدا کرے عارضی نقصان بھی ہمارے دشمن کے حصہ میں آئے اور پھر آخری فتح بھی پاکستان کو ملے اور آخری شکست بھی پاکستان کے دشمن کو نصیب ہو۔پس دعائیں کریں اور بہت دعا ئیں کریں۔“ 78 (حضرت) صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب کا پیغام ( حضرت ) صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب ناظم وقف جدید نے وقف جدید کے لئے مالی قربانی کی تحریک کرتے ہوئے ایک پیغام شائع کروایا جس میں تحریر فرمایا کہ: