تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 61
تاریخ احمدیت۔جلد 27 61 سال 1971ء یہ حادثہ صدر پاکستان کے دورہ ایران کے ایام میں ہوا تھا۔صدر پاکستان نوروز کے بعد ۲۰ ستمبر ۱۹۷۱ء کو واپس راولپنڈی پہنچے اور کمبائنڈ ملٹری ہسپتال تشریف لے جا کر آپ کی عیادت کی۔65 جلسه سالانه صوبه سرحد ۲۵ ۲۶ ستمبر ۱۹۷۱ء بروز ہفتہ اتوار جماعت ہائے احمد یہ صوبہ سرحد کے جلسہ سالانہ کا پشاور میں کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔جلسہ میں پشاور شہر کے علاوہ صوبہ کے دو درجن کے قریب شہری اور دیہی مقامات کی جماعتوں کے احباب نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔جلسہ سالانہ کا افتتاح ۲۵ ستمبر ۱۹۷۱ء کو مسجد احمد یہ سول کوارٹرز کو ہاٹ روڈ پشاور میں محترم مولانا عبد المالک خاں صاحب ناظر اصلاح وارشاد نے کیا۔جلسہ کے دودنوں میں نمازوں اور کھانے کے وقفہ کے علاوہ مجموعی طور پر ۵ / اجلاس منعقد ہوئے۔جن میں مرکز سے تشریف لیجائے گئے علمائے کرام اور ذی علم اصحاب نیز صوبہ سرحد میں متعین مربیان سلسلہ اور مقامی ذی علم اصحاب نے اہم علمی اور تربیتی موضوعات پر اردو اور پشتو میں ٹھوس ، پر مغز اور ایمان افروز تقاریر فرما ئیں۔جلسہ میں حضرت خلیفۃ المسیح الثالث کا دعائیہ پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا جو ان الفاظ پر مشتمل تھا۔” میرے پیغام الفضل میں جاتے رہتے ہیں اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے جلسہ 66 کو کامیاب فرمائے اور تمام احباب کو اپنے فضلوں سے نوازے۔“ جلسہ کا اختتام پر سوز اجتماعی دعا کیساتھ ہوا۔66 خلافت لائبریری ربوہ کی جدید عمارت کا مبارک افتتاح ۱۳ اکتوبر ۱۹۷۱ء کو بعد نماز عصر سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثالث نے خلافت لائبریری ربوہ کی جدید طرز کی نو تعمیر شدہ وسیع اور جاذب نظر عمارت کا افتتاح فرمایا۔یہ مبارک تقریب خلافت لائبریری کے غربی لان میں منعقد ہوئی اور اس میں جملہ ڈائریکٹر ان فضل عمر فاؤنڈیشن کے علاوہ بعض صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام و افراد خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام ، صدر انجمن احمد یہ وتحریک جدید کے ناظر اور وکلاء صاحبان، وقف جدید، مجلس انصار اللہ مرکز یہ مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ، بعض امراء جماعت ہائے احمدیہ اور سیکرٹریان فضل عمر فاؤنڈیشن شامل ہوئے۔بعض سرکاری حکام اور غیر از جماعت معززین بھی تشریف لائے۔