تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 58
تاریخ احمدیت۔جلد 27 58 سال 1971ء ہسپتال کے ذرائع نے اس واقعہ کے تین گھنٹے بعد بتایا کہ مسٹر احمد کی حالت تسلی بخش ہے ان کے پیٹ میں تین انچ لمبا زخم آیا ہے لیکن وہ زیادہ گہرا نہیں۔مسٹر احمد کی عمر ۵۸ سال ہے اور وہ پاکستان کے اعلیٰ سرکاری ملازمین میں سے ہیں۔متعدد اعلیٰ عہدوں پر کام کرنے کے علاوہ وہ ۱۹۶۶ء سے ۱۹۷۰ء تک منصوبہ بندی کمیشن کے ڈپٹی چیئر مین رہے ہیں۔ستمبر ۱۹۷۰ء میں انہیں صدر کا اقتصادی مشیر مقرر کیا گیا۔سرکاری اعلان:۔ایک سرکاری اعلان کے مطابق صدر کے اقتصادی مشیر مسٹر ایم ایم احمد کی حالت مکمل طور پر تسلی بخش ہے۔سرکاری ذرائع نے یہ بھی کہا کہ مسٹرایم ایم احمد پر کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایک کبیدہ خاطر ملازم نے آج صبح مرکزی سیکرٹریٹ کی عمارت میں حملہ کیا۔ذرائع کے مطابق حملہ آور کا نام محمد اسلم قریشی ہے اور وہ سیالکوٹ کا رہنے والا ہے۔ملزم اس وقت مرکزی سیکرٹریٹ میں ائر کنڈیشنگ پلانٹ کا فورمین ہے۔61 ہفت روزہ لاہور نے اس سلسلہ میں یہ شذرہ سپرد قلم کیا۔جناب ایم ایم احمد پر قاتلانہ حملہ آج ریڈیو پاکستان نے صدر پاکستان کے اقتصادی مشیر جناب ایم ایم احمد کو اسلام آباد سیکرٹریٹ میں چھرا گھونپ دینے کی تشویشناک خبر سنائی۔شرافت کا دل دہل سا گیا اور حُبّ وطن کی پیشانی پر کر بناک شکنیں نمایاں ہو گئیں۔ہر ذہن مشوش اور ہر دل پریشان ہو گیا۔کسی نے کہا ”اگر صدر پاکستان کے مشیر خصوصی کے بھی دن دہاڑے چھرا گھونپا جا سکتا ہے تو مجھ ایسے بے سہارا سفید پوش کا انجام معلوم !‘ اور کسی کے ہونٹوں سے بے ساختہ یہ الفاظ ادا ہوئے :۔ایم۔ایم احمد ایسے دیانتدار، سلیم الفطرت، بے ضرر اور مخلص و نیک نام فرزندِ وطن پر حملہ کا یہ مطلب ہے کہ اب یہاں بدخواہی و خباثت ننگا ناچنے کو ہے۔اللہ اپنا رحم فرمائے۔ابھی تک اس حملہ کی پس پردہ تفاصیل و وجوہ معلوم نہیں ہوئیں۔البتہ ریڈیو نے اطمینان خیز خبر سنا کر محبانِ وطن کی ضرور ڈھارس بندھائی ہے کہ وطن عزیز کے اس جلیل القدر فرزند کی حالت خطرے سے باہر ہے۔سی۔ایم۔ایچ سے رابطہ قائم ہونے پر معلوم ہوا کہ حملہ آور نے جناب احمد پر تین وار کئے۔سب سے بڑا زخم تین انچ لمبا ہے اور حملہ آور پر قابو بھی خود میاں صاحب ہی نے پایا۔ہمارا خدا انہیں اپنے فضل خاص سے شفائے کاملہ عاجلہ سے نوازے اور انہیں کام کرنے اور خدمت دین و وطن کرنے والی صحتوں اور بشاشتوں بھری لمبی عمر عطا فرمائے۔اور یہ ناروا کچو کا بھی خدمت وطن سے متعلق ان کے عزم وشوق کو دہ (۱۰) چند کر دینے