تاریخ احمدیت (جلد 27)

by Other Authors

Page 56 of 364

تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 56

تاریخ احمدیت۔جلد 27 56 سال 1971ء گیا۔اب ان کے کلینک کی بچت سے نہ صرف اس سکول کا یہ ایک حصہ تعمیر کیا گیا ہے۔بلکہ بعض دوسری ضرورتوں پر بھی خرچ کیا گیا ہے۔59 صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب پر قاتلانہ حملہ ۱۵ ستمبر ۱۹۷۱ء کو حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کے فرزند اکبر اور صدر پاکستان کے اقتصادی مشیر صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب ( آپ خلافت اولی کے مبارک دور میں ۲۸ فروری ۱۹۱۳ء کو پیدا ہوئے) پر اسلام آباد سیکرٹریٹ بلڈنگ کے ایر کنڈیشننگ شعبہ میں سی۔ڈی۔اے (C۔D۔A) کے ایک فورمین محمد اسلم قریشی ( یہ شخص بعد ازاں جماعت کے خلاف ایک فتنہ برپا کرنے کا آلہ کار بھی بنا) نے چھری سے قاتلانہ حملہ کر دیا جس سے آپ شدید زخمی ہو گئے تاہم آپ نے نہایت جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوراً حملہ آور کو پکڑ لیا۔حملہ آور مزید وار کرنے کی کوشش کرتا رہا جس سے آپ کے سر، انگلیوں اور بائیں ٹانگ پر بھی زخم آئے اس اثنا میں آپ کا جمعدار ارد لی بھی وہاں پہنچ گیا اور اس نے ملزم کو قابو میں لے کر اسے بے دست و پا کر دیا بعد میں اسے حوالہ پولیس کر دیا گیا۔صاحبزادہ صاحب کو پہلے اسلام آباد کے پولی کلینک میں پہنچایا گیا جہاں آپ کو ابتدائی طبی امداد دی گئی بعد میں کمبائنڈ ملٹری ہسپتال راولپنڈی میں بریگیڈیر شوکت علی سرجن اور کرنل محمود الحسن سرجن نے آپ کا آپریشن کیا۔سرکاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے آپ خطرہ سے باہر ہیں اور آپ کی حالت تسلی بخش ہے۔60 ملک وملت کے اس بطل جلیل پر قاتلانہ حملہ کی خبرملکی پریس نے اگلے روز نہایت جلی عنوان کے ساتھ شائع کی مثل لا ہور کے کثیر الاشاعت اخبار نوائے وقت نے یہ اہم خبر حسب ذیل الفاظ میں شائع کی۔ایم ایم احمد پر قاتلانہ حملہ۔ملزم گرفتار کرلیا گیا ہسپتال میں مسٹر احمد کی حالت تسلی بخش ہے حملہ آور نے صدر کے اقتصادی مشیر کو پیٹ میں چاقو مار کر زخمی کر دیا۔ملزم محمد اسلم قریشی مرکزی سیکرٹریٹ کے ائر کنڈیشنگ پلانٹ کا فورمین ہے۔راولپنڈی، ۱۵ ستمبر (پپ (۱) اپ پ) صدر کے اقتصادی مشیر مسٹرایم ایم احمد کو آج یہاں