تاریخ احمدیت (جلد 27)

by Other Authors

Page 43 of 364

تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 43

تاریخ احمدیت۔جلد 27 43 سال 1971ء ایکسرے لیا تو انہوں نے کہا کہ Calcification کے بعد جو دوسری مسیح ہے Consolidation کی یعنی ہڈی کے سخت ہونے کی یہ سٹیج بھی مکمل ہو گئی ہے یعنی بڑی بالکل سخت ہو گئی ہے۔الحمد للہ۔ڈاکٹر کہنے لگے کہ اب آپ آرام سے چلیں پھر یں اور کام کریں۔چنانچہ انہوں نے چلنے پھرنے کی مکمل آزادی دے دی۔ثم الحمد للہ۔ادھر مجھے چونکہ گھبراہٹ تھی کہ جماعت سے ایک قسم کی دوری ہے۔جتنی جلدی کہ ہو سکے میں مسجد بھی جاؤں۔وہ جمعہ کا دن تھا۔پہلے ڈاکٹروں نے معاینہ کیا پھر مجھے ہسپتال لے گئے ایکسرے لیا۔پھر میرے پاس بیٹھے رہے۔اتنے میں پلیٹ خشک ہو کر آ گئی جسے دیکھ کر انہوں نے اطمینان ظاہر کیا۔جب گیارہ ساڑھے گیارہ بجے وہ رخصت ہوئے تو میں نے اپنے بچے سے کہا ذرا احتیاطاً میرا ہاتھ پکڑنا۔میں دیکھوں تو سہی کہ التحیات میں بیٹھ سکتا ہوں؟ ویسے میرے گھٹنوں میں درد نہیں تھا۔مجھے کچھ شبہ تھا کہ کچھ تھوڑی سی سٹف نس (Stiffness) یعنی سختی آگئی ہے۔پوری طرح ان میں لچک نہیں ہے۔چنانچہ بیٹھتے بیٹھتے بالکل ٹھیک حالت رہی کوئی تکلیف نہ ہوئی۔لیکن جب التحیات بیٹھنے میں (جس طرح ٹانگیں ہوتی ہیں ) کوئی ایک چپے کے برابر جگہ رہ گئی تو جسم کا وزن پڑنے پر اتنا شدید اور نا قابل برداشت درد ہوا کہ آپ اتنے شدید درد کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔میں ایک طرف گر گیا کیونکہ اس وقت اٹھنا مشکل تھا۔اس لئے ایک طرف گر کر میں اٹھ کھڑا ہوا۔پھر میں نے ڈاکٹروں کو پیغام بھیجا کہ یہ تو ایک اور بیماری آگئی ہے۔میرے گھٹنے سخت ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا گیارہ بارہ ہفتے تک آپ لیٹے رہے ہیں۔گھٹنے سخت ہو گئے ہیں۔آپ چلیں گے تو ٹھیک ہو جائیں گے۔خیر وہ چلنا پھرنا شروع کیا۔ساتھ ہی قریباً روزانہ چیک کرتا تھا پھر جب چار انگل کی بجائے قریباً دو انگل کی سختی رہ گئی تو مجھ پر نقرس کا حملہ ہو گیا اس تکلیف نے مجھے پھر لٹا دیا۔پھر گھٹنوں کی سختی دوبارہ چار انگل تک پہنچ گئی۔مگر اللہ تعالیٰ نے شفا دی اب میرا اندازہ یہ ہے کہ ایک انگل سے کچھ کم تختی رہ گئی ہے۔میری بڑی خواہش ہے آپ دعا بھی کریں۔اللہ تعالیٰ ہی فضل کرنے والا ہے۔اگلے