تاریخ احمدیت (جلد 27)

by Other Authors

Page 40 of 364

تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 40

تاریخ احمدیت۔جلد 27 40 سال 1971ء عورت سے شادی کی ہے۔جب میں مغربی افریقہ کے دورے پر گیا تھا تو وہ ٹیچی مان (غانا) میں مجھے ملے تھے۔یہ ٹیچی مان وہ جگہ ہے جہاں ہمارے ایک افریقن مشنری عبدالوہاب آدم بڑا اچھا کام کر رہے ہیں۔وہاں سے کچھ خبریں آئی ہوئی تھیں میں تو اس طرح اس امریکن دوست کے سامنے بات نہیں کرنا چاہتا تھا اس لئے میں نے اشارہ ہی کیا تو وہ کہنے لگے کہ نہیں! آپ کے پاس پوری خبریں نہیں پہنچیں وہ کیتھولک مشن کا ہسپتال ہے اس پر انہوں نے بڑا پیسہ خرچ کیا ہوا ہے وہاں کے کیتھولک مشنری ڈاکٹر نے ایک حبشی کو ٹھڈے مار کر اپنے ہسپتال سے باہر نکال دیا اور کہا کہ تم سارے حبشی وحشی درندے ہو۔غرض ان کا اپنا تو یہ حال ہے مگر اب حال ہی میں وہاں جب ہمارا ڈا کٹر پہنچ گیا تو اندر ہی اندر انہوں نے مخالفت کی کہ یہاں اتنا بڑا مشن ہسپتال تو پہلے سے موجود ہے اب یہاں کسی نئے ڈاکٹر کی ضرورت نہیں ہے۔اس لئے یہاں احمدیوں کو کوئی اور ہسپتال کھولنے کی اجازت نہ دی جائے۔مگر اللہ تعالی سامان پیدا کرتا ہے وہاں کے ایک ریذیڈنٹ منسٹر یعنی وہ وزیر جو اس علاقہ میں رہتا ہے کیبنٹ میں شریک ہونے کے لئے بھی چلا جاتا ہے لیکن اپنے علاقے کے حالات اور ضروریات کو دیکھ کر حکومت سے کام کروانا یہ اس وزیر کا کام ہے اس کو ریذیڈنٹ منسٹر کہتے ہیں۔یہ وزیر وہ مکان دیکھنے کے لئے پہنچے جس میں ہم اپنا ہسپتال کھولنا چاہتے ہیں۔غالباً ان کے پاس رپورٹیں گئی ہوں گی کہ یہاں ہسپتال نہیں کھولنے دینا چاہیے۔بہر حال جب انہوں نے مکان دیکھا۔ہمارے ڈاکٹر کو دیکھا تو وہ بڑے خوش ہوئے اور انہوں نے کر میں رپورٹ بھجوائی کہ احمدیوں کو یہاں ہسپتال کھولنے کی اجازت ملنی چاہیے۔ویسے وہ زبانی طور پر ہمارے ڈاکٹر کو یہ کہہ گئے کہ میں تمہیں اجازت دیتا ہوں۔تم یہاں اپنی پریکٹس کرو۔اس میں تمہارے لئے قانونی طور پر کوئی روک نہیں ہے۔البتہ جب حکومت کی طرف سے اجازت آ جائے گی تو پھر Opening Ceremony یعنی افتتاح بھی کر لینا۔غرض ” ٹیچی مان“ میں ہمارے