تاریخ احمدیت (جلد 27)

by Other Authors

Page 39 of 364

تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 39

تاریخ احمدیت۔جلد 27 39 سال 1971ء سلسلہ میں بہت محنت کرنی پڑے گی اور دعا کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کے فضل کو مانگنا پڑے گا۔ہمارے لئے تو دعا ہی دعا ہے اس لئے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ تد بیر بھی دعا ہے اور دعا بھی تدبیر ہے۔۔۔۔۔پس ملک کے لئے دوست بہت دعائیں کریں۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ہمارے پیارے ملک، پاکستان کی تمام پریشانیاں دور فرمائے۔بیوقوف ملک دشمنوں اور تخریب پسندوں نے ہمیں کمزور کرنے اور ہمیں اقتصادی اور معاشرتی الجھنوں سے دو چار کرنے کے لئے جو منصوبے باندھے تھے وہ تو ناکام ہو چکے ہیں لیکن ان کے جواثرات باقی رہ گئے ہیں وہ بھی پوری طرح دور ہو جائیں۔ہمارا دشمن ہر لحاظ سے ناکام ہو۔اللہ تعالیٰ حقیقی معنے میں اور صحیح طور پر پاکستان کو پاک لوگوں کا ملک بنادے۔دوسری دعا کی تحریک جیسا کہ میں نے پہلے بتایا ہے جماعت کے لئے دعا کی تحریک ہے اگر احمدی دوست یہ سمجھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے محبت کا جو جلوہ ظاہر ہوتا ہے اور جو ہماری روح کو تسکین بخشتا ہے، اس جلوے کے بعد ہمارا مخالف جو جہالت کے نتیجہ میں ہماری مخالفت کرتا رہتا ہے وہ ہمیشہ کے لئے خاموش ہو جائے گا تو یہ غلط ہے۔۔امت مسلمہ کی تاریخ ہمیں یہ بتاتی ہے کہ دشمن نے ایک جگہ شکست کھائی تو اس نے کوئی دوسرا طریقہ اختیار کر لیا مگر خاموش نہیں رہا۔ہمیشہ نئے سے نئے منصوبوں سے مسلمانوں کو تنگ کرتا آیا ہے۔اب احمدیوں کو بھی ہر جگہ اور ہر ملک میں تنگ کیا جا رہا ہے کیونکہ وہ اسلام کی خدمت کر رہے ہیں۔مثلاً عیسائی ہیں پہلے ان کی مخالفت کا طریق اور تھا۔اب انہوں نے مخالفت کا یہ طریقہ اختیار کر لیا ہے کہ ہم خدمت اسلام کے جو کام کر رہے ہیں وہ ان کے راستے میں روک ڈال رہے ہیں۔مغربی افریقہ میں ہمارے بہت سارے ڈاکٹر پہنچ گئے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کے ذریعہ لوگوں کو شفا بھی دے رہا ہے۔ایک امریکن عیسائی چند دن ہوئے (چند دن کیا پرسوں،ا ترسوں وہ یہاں تھے۔دو تین دن وہ یہاں ٹھہرے ہیں ) ربوہ آئے۔انہوں نے ایک افریقن