تاریخ احمدیت (جلد 27)

by Other Authors

Page 28 of 364

تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 28

تاریخ احمدیت۔جلد 27 28 سال 1971ء جگہ ہے جہاں چیف مہدی آپا نے پہلا احمدی ہونے کا شرف حاصل کر کے اس مقام کو جماعت احمد یہ افریقہ کی تاریخ میں انتہائی اہم مقام دلوایا تھا۔یہاں سکول کے قیام کیلئے ۷۰ را یکٹر زمین حاصل کی گئی جو انتہائی خوشنما مقام پر ہے۔زمین کے حصول میں علاقہ کے پیرا ماؤنٹ چیف کا خصوصی تعاون حاصل رہا۔زمین کے حصول اور دیگر مراحل سے گزرنے کے بعد مولا نا بشارت احمد صاحب بشیر نے ۴ دسمبر ۱۹۷۱ء کو سکول کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔اگلے سال ۱/۳ اکتوبر ۱۹۷۲ء کو انہی کے ہاتھوں اس سکول کا افتتاح بھی عمل میں آیا۔سکول کے پہلے پرنسپل نصیر احمد صاحب چوہدری تھے۔۔احمد یہ سیکنڈری سکول روکو پر۔سیرالیون 36۔اس سیکنڈری سکول کا با قاعدہ رسمی افتتاح ۴ دسمبر ۱۹۷۱ء بمقام روکو پر عمل میں آیا۔مکرم سید منصور احمد صاحب بشیر مبلغ سیرالیون تحریر فرماتے ہیں کہ افتتاح کے لئے ہمارے احمد یہ پرائمری سکول کا وسیع میدان تجویز کیا گیا جس میں سیکنڈری اور پرائمری سکول کے اساتذہ اور طلباء نے نہایت محنت اور عرقریزی سے ایک کشادہ اور خوبصورت پنڈال یہاں کے رواج کے مطابق بانس اور پام کے بڑے بڑے پتوں سے تیار کیا۔اس طرح سامعین کی ایک بڑی تعداد کے لئے سائے کا انتظام کیا گیا۔اس پنڈال کو کپڑے کے مختلف قطعات سے مزین کیا گیا۔مہمان خصوصی آنریبل ریذیڈنٹ منسٹر صوبہ شمالی کی تشریف آوری پر سب سے پہلے ملکی ترانہ گایا گیا اور اس کے بعد مکرم جنرل سیکرٹری صاحب نے معزز مہمان کا تعارف کرایا اور آپ کی ملک وقوم کے لئے خدمات جلیلہ کا کسی قدر تفصیل سے ذکر کیا۔تلاوت اور نظم کے بعد آنریبل ایس اے کیسے ممبر آف پارلیمنٹ نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔آنریبل کیسے کے بعد مکرم مولانا محمد صدیق صاحب شاہد مبلغ انچارج کا امیر جماعت ہائے احمد یہ سیرالیون نے مغربی افریقہ میں عمومی طور پر اور سیرالیون میں خصوصی طور پر سکولوں کے اجراء اور ان کی اہمیت کے متعلق ایک مختصر تقریر فرمائی۔افتتاحی تقریب میں پیراماؤنٹ چیف، پارلیمنٹ کے ممبر، ڈسٹرکٹ آفیسرز، اس علاقہ کے عیسائی اور گورنمنٹ سیکنڈری اور پرائمری سکولوں کے پرنسپل اور ہیڈ ماسٹر ، اسی طرح سیکشن چیف اور مقامی کورٹ کے پریذیڈنٹ شامل ہوئے۔حاضرین کی کل تعداد دو ہزار کے قریب تھی۔37