تاریخ احمدیت (جلد 27)

by Other Authors

Page 303 of 364

تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 303

تاریخ احمدیت۔جلد 27 303 سال 1971ء درخواست پر وہ زمین دیکھی جو قصبہ والے احمد یہ مسلم مشن کو سیکنڈری سکول اور کلینک قائم کرنے کے لئے پیش کرنے والے تھے۔اس کے بعد خصوصی اجلاس ہوا جس میں حاضرین کی تعداد پانچ ، چھ سو تھی۔اس اجلاس کی صدارت شہر کے چیف امام کے بھائی نے کی جو اُن دنوں بیعت کر کے امام مہدی کے لشکر میں شامل ہو چکے تھے۔زمین کے کاغذات محترم امیر صاحب کے سپرد کرنے سے پیشتر قصبہ کی ترقیاتی کونسل کے جنرل سیکرٹری Mr۔William Olu Osisanlu نے احمد یہ وفد کی خدمت میں ایک سپاسنامہ پڑھا جو مطبوعہ تھا اور اس پر کونسل کے (۱) سرپرست (۲) جنرل پریذیڈنٹ (۳) جنرل سیکرٹری (۴) اور چیئر مین کے دستخط ثبت تھے۔اس سپاسنامہ کی چنداہم باتیں درج ذیل ہیں۔ا۔ہم اموسان کمیونٹی ڈویلپمنٹ کونسل ( Imosan Community Development Council) اور اس علاقہ کے چیفس اور تمام باشندوں کی نمائندگی کرتے ہوئے اس استقبالیہ ایڈریس کے ذریعہ احمدیہ مسلم مشن نائیجیریا کے نمائندگان کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ہمارے لئے یہ امر باعث مسرت ہے کہ جماعت احمدیہ کے نمائندگان اس قطعہ زمین کا معاینہ کرنے کے لئے تشریف لائے ہیں جو تقریباً ۱/۱۲۰ یکٹر پر مشتمل ہے اور جسے جماعت احمدیہ کے سیکنڈری سکول اور ہیلتھ سنٹر کی تعمیر کے لئے ان کے حوالے کیا جا رہا ہے۔۲۔ہم اس موقعہ پر احمد یہ مشن نائیجیریا کو اپنی مخلصانہ حمایت کا بھی یقین دلاتے ہیں اور ان کی ان کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جو وہ اس علاقہ میں فلاح و بہبود کے مراکز کے قیام کے سلسلہ میں عمل میں لا رہے ہیں۔اس میں شک نہیں کہ اس مخلصانہ جد و جہد کا عملی نتیجہ اس علاقہ کے لوگوں کی ترقی اور خوشحالی کی صورت میں ظاہر ہوگا۔ان حالات میں اس علاقہ کے لوگوں کی یہ خواہش ہے کہ ان دونوں منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے جلد از جلد کام کا آغاز کر دیا جائے۔ہم یہ وعدہ کرتے ہیں کہ اس مجوزہ منصوبہ کی تکمیل کے سلسلہ میں ہم احمد یہ مشن نائیجیریا کی ہر طرح راہنمائی اور معاونت کیلئے تیار ہیں۔۳۔جماعت احمد یہ نائیجیریا کے نمائندگان کا یہاں ہماری ملاقات اور قطعہ زمین کے معائینہ کے لئے تشریف لانا ہمارے لئے یقینا مسرت کا باعث ہے اور ہم اپنے جذبات کے اظہار کے لئے الفاظ