تاریخ احمدیت (جلد 27)

by Other Authors

Page 302 of 364

تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 302

تاریخ احمدیت۔جلد 27 302 سال 1971ء ملائیشیا جماعت احمد یہ ملائیشیا کی ساتویں کا نفرنس و شوری سبا میں ۲۵۔۲۶۔۲۷ دسمبر ۱۹۷۱ء کو منعقد ہوئی جس میں ملک کے تقریباً ہر حصہ اور ہر جماعت کے احباب نے شرکت فرمائی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مہمانوں کے خورد و نوش کا انتظام احمدی خواتین نے نہایت خیر و خوبی سے انجام دیا۔مولوی بشارت احمد صاحب امروہی انچارج مشن نے افتتاح کیا پہلی تقریر بھی آپ ہی نے کی جو فیضان نبوت کے موضوع پر تھی۔دوسرے بعض مقررین کے نام یہ ہیں حسین اے عامل صاحب (سنڈوکن) حاجی ڈینٹل مورا یوسف صاحب، محمد بن داؤگ صاحب (سنڈوکن) جنرل سیکرٹری جماعت احمد یہ سبا، عباس احمد صاحب تیلیوک، منصور بن سلیم شاہ صاحب اور محمد شریف تیوسوچنا نگ (برونائی)۔حاجی ڈینٹل مورا یوسف صاحب نے بذریعہ سلائیڈ حج کے ایمان افروز نظارے دکھائے۔ارض حرم، خانہ کعبہ، جبل نور، غار حرا، عرفات، مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ کی تصاویرکو دیکھ کر ہردل سے ان کی بچشم خود زیارت اور فریضہ حج کی ادائیگی کا ولولہ پیدا ہوا انہوں نے حضرت خلیفہ اسیح الثالث کے دورہ ہالینڈ اور ہالینڈ کے احمدی احباب اور مشن ہاؤس اور ان کی بعض تقریبات کی سلائیڈز بھی دکھا ئیں۔احباب جماعت بہت مسرور ہوئے اور ایمانوں میں تازگی پیدا ہوئی۔آخری روز مولوی بشارت احمد صاحب امروہی کی زیر صدارت شوریٰ کا اجلاس ہوا جس میں محمد بن داؤ گ صاحب سبا نے گذشتہ سال کی کارروائی پڑھ کر سنائی۔نئے سال کے عہد یداروں کا انتخاب عمل میں آیا اور آئندہ سال کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔121 نائیجیریا ۱۷ جنوری ۱۹۷۱ ء کا دن نائیجیریا مشن کی تاریخ میں نہایت درجہ اہمیت کا حامل تھا جبکہ مختلف احمد یہ جماعتوں کے بہیں نمائندگان مولانا فضل الہی صاحب انوری امیر نائیجیریا کی قیادت میں اموسان (Imosan) ( یہ قصبہ Ijebu Ode کے نزدیک ہے جہاں حضرت خلیفۃ اسیح الثالث نے اپنے تاریخی دورہ مغربی افریقہ میں ایک شاندار مسجد کا افتتاح فرمایا تھا) پہنچے۔جہاں قصبہ کے سارے مرد و زن یہاں تک کہ بچے بھی استقبال کے لئے موجود تھے۔وفد نے مقامی احباب کی