تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 300
تاریخ احمدیت۔جلد 27 300 سال 1971ء حسین صاحب کی نگرانی میں ترقی کی راہوں پر گامزن ہو گیا جیسا کہ درج ذیل ایک رپورٹ سے عیاں ہے۔انہوں نے لکھا:۔وو یکم اکتوبر ۱۹۷۱ء کو انسپکٹر آف سکولز مسٹر ور ما صاحب سکول ہذا کے معاینہ کے لئے تشریف لائے۔انسپکٹر موصوف کا یہ معاینہ سکول ہذا کی منظوری کی سفارش کرنے کیلئے تھا۔ان کی سفارش سے سنڈیکیٹ آف ایگزیمینیشن کیمبرج یونیورسٹی لندن سکول ہذا کو منظور شدہ قرار دے گی۔انسپکٹر موصوف کالج کی تعلیمی حالت سے انتہائی مطمئن تھے۔ان کے خیال کے مطابق بجز کالج میں بچوں کی تعداد کی کمی کے اور کوئی چیز کالج کو منظور شدہ قرار دینے میں مانع نہیں ہو سکتی۔۔۔یکم اکتوبر سے فارم I میں آئندہ سال کے داخلہ کیلئے فری کلاس کا اعلان کر دیا گیا تھا اور تادم تحریر ۹ بچے کالج میں داخلہ کیلئے آئے ہیں۔کلاس روم نہ ہونے اور اساتذہ کی کمی کی وجہ سے ان بچوں کو فی الحال موجودہ فارم 1 کے بچوں کے ساتھ بٹھایا گیا تھا۔مگر اب چونکہ فارم V کے بچوں کو امتحان کی تیاری کیلئے رخصت دے دی گئی ہے اس لئے ۲ نومبر سے ان بچوں کو الگ کلاس میں بٹھا دیا جائے گا۔سکول سرٹیفکیٹ کے امتحانات 9 نومبر سے شروع ہو رہے ہیں اس امتحان میں ہمارے ۱۸ بچے شریک ہورہے ہیں۔ان بچوں کی تمام مضامین میں پڑھائی اور دہرائی مکمل ہو چکی ہے۔بچوں کے ساتھ تمام اساتذہ نے انتہائی محنت سے کام کیا ہے۔اکتوبر کو کالج ہذا کا سالانہ سپورٹس ڈے منایا گیا۔بچے بعد دو پہر روز ہل سٹیڈیم میں جمع ہوئے۔خاکسار نے اللہ تعالیٰ کے نام کے ساتھ سپورٹس ڈے کا آغاز کیا۔تمام بچے اور تمام اساتذہ سٹیڈیم میں حاضر تھے۔بچے اس دن کو منانے کیلئے پوری طرح تیار تھے۔تمام بچوں کو دو مختلف گروپوں میں یعنی سینئر اور جونیئر میں تقسیم کیا گیا اور تقریباً ۲۵ مختلف قسم کے مقابلوں میں بچوں نے حصہ لیا۔بعد ادا ئیگی نماز عصر محترم جناب مشنری انچارج صاحب اور مولانا صدیق احمد صاحب منور بھی سٹیڈیم میں تشریف لائے اور بچوں کی حوصلہ افزائی فرمائی۔آخری مقابلہ اساتذہ اور بچوں کے درمیان فٹ بال کا تھا اس میں محترم مشنری انچارج صاحب نے بھی حصہ لیا۔پروگرام کے آخر میں تمام طلباء کی ٹھنڈے مشروب سے تواضع کی گئی۔دورانِ ماہِ حال لٹریری سوسائٹی کی تین میٹنگز ہوئیں جن میں بچوں نے نہایت دلچسپی سے حصہ لیا۔اساتذہ اور طلباء نے مختلف موضوعات پر تقاریر کیں۔طلباء کیلئے مختلف تقریری مقابلہ جات کا انتظام کیا گیا۔کالج کو عوام میں متعارف کرانے کیلئے احمد یہ اخبار "Le Message" میں باقاعدگی سے اشتہار دیا جارہا ہے۔اس کے علاوہ مشہور اخبار Maurician