تاریخ احمدیت (جلد 27)

by Other Authors

Page 289 of 364

تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 289

تاریخ احمدیت۔جلد 27 289 سال 1971ء مئی کو ٹیچرز ٹرینگ کالج نیروبی کی ریلیچن سوسائٹی کے زیر اہتمام مولانا جمیل الرحمن رفیق صاحب نے تہذیب اسلامی (Islamic Culture) کے موضوع پر لیکچر دیا۔سبھی حاضرین افریقن تھے۔لیکچر کے بعد آپ نے عورت کی اسلام میں حیثیت ، تعد دازدواج وغیرہ اہم سوالات کے جوابات دیئے۔یہ تقریب بھی بہت مفید رہی۔106 اگست کے آخری ہفتہ میں آپ ممباسہ میں ساحلی علاقہ کے دورہ کے لئے تشریف لے گئے۔یہ دورہ تقریباً دو ہفتے تک جاری رہا۔سب سے پہلے آپ نے ممباسہ شو کے احمد یہ سٹال میں شرکت کی اس کا افتتاح کینیا کے صدر مملکت مسٹر جو مو کنیا ٹا (Jomo Kenyatta) نے کیا تھا۔احمد یہ سٹال میں قرآن کریم کے مختلف زبانوں میں تراجم کے علاوہ سلسلہ کا لٹریچر نہایت عمدہ ترتیب اور قرینے سے رکھا گیا تھا۔احمدی رسائل خاص بورڈ پر آویزاں تھے اور مختلف مشنوں کی دینی مساعی کو تصویر کے ذریعہ دکھایا گیا تھا۔کفن مسیح سے متعلق ریسرچ کی یادگار تصاویر ایک الگ بورڈ پر چسپاں تھیں جن کے اوپر جلی الفاظ میں انگریزی زبان میں لکھا تھا حضرت عیسی علیہ السلام صلیب پر فوت نہیں ہوئے بلکہ کشمیر میں طبعی وفات پائی۔درمیان میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی شبیہ مبارک آویزاں تھی اور اس کے نیچے درج تھا مسیح بعثت ثانیہ میں۔احمد یہ سٹال کے ذریعہ زبانی تبلیغ کے علاوہ انگریزی اور سواحیلی زبانوں کے پمفلٹ ہزاروں کی تعداد میں تقسیم کئے گئے۔اسی طرح انگریزی اور سواحیلی ماہوار اخبار بھی سینکڑوں کی تعداد میں مطالعہ کے لئے دیئے گئے۔سات سو شلنگ کے قریب کتب فروخت ہوئیں۔احمد یہ سٹال کے بعد ممباسہ ٹاؤن اور اس کے ماحول میں رئیسی (Ramisi)، کوالے (Kwale) میں نہایت کامیاب جلسے منعقد ہوئے۔رمیسی (Ramisi) میں ابھی جماعت قائم نہیں ہوئی تھی۔مولوی محمد عیسی صاحب نے نہایت محنت اور تندہی سے یہاں کی شوگر مل کے مینیجر صاحب سے اجازت حاصل کر کے پرائمری سکول کے احاطہ میں جلسہ کا انتظام کیا اور ایک مقامی دوست سے مل کر جلسہ کی اطلاع عوام تک پہنچائی۔مولوی محمد عیسی صاحب اپنے ہمراہ سائیکلوسٹائل کر کے اشتہارات بھی لے گئے تھے جو اس موقع پر انہوں نے تقسیم کئے۔جلسہ کی صدارت کے لئے مینیجر صاحب سے ہی درخواست کی جو انہوں نے منظور کر لی۔خدا کے فضل سے حاضری توقع سے بڑھ کر تھی۔مولانا جمیل الرحمن رفیق صاحب نے ایک گھنٹہ تک تقریر کی۔بعد ازاں سوالوں کے جوابات دیئے۔