تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 285
تاریخ احمدیت۔جلد 27 285 سال 1971ء جماعت نبی نے نہایت احسن رنگ میں انجام دی اور بعض دفعہ اپنے ذاتی کاموں کو ملتوی کر کے بھی بڑی دلچپسی اور محنت سے یہ خدمت بجالاتے رہے۔ناندی ،لٹوکا اور مارو کی مخلص جماعتوں کے دیگر مخلصین نے بھی کئی بار اس عمارت کے وقار عمل میں حصہ لیا۔محمد جان صاحب پریذیڈنٹ جماعت ناندی اور ان کے افراد خاندان محبوب یوسف خان صاحب کے ساتھ برابر مصروف عمل رہے۔محمد جان صاحب نے ساری عمارت کی الیکٹرک وائرنگ اور مشنری کواٹرز کے لئے فرنیچر ، بستر ، چار پائی اور دیگر ضروری اشیاء اپنی فیکٹری سے مفت پیش کیں اور ناندی شہر کی مخلص لجنات نے بیت کے فرش کے لئے لائو کارپٹس اور کچن کا تمام سامان اور لائبریری کے فرش کے لئے خوبصورت ٹائلیں اپنے فنڈ سے مہیا کیں۔بیت اقصیٰ چونکہ ایک خوشنما صحت افزاء علاقہ اور ٹیلہ پر واقع ہے اس لئے وہ دور دور سے نظر آتی ہے اور اپنے تین سفید گنبدوں اور چار سفید اور پرشکوہ میناروں کے ساتھ ایسی خوبصورت اور بھلی معلوم ہوتی ہے کہ گو یا مغلیہ دور کی کسی شاہی مسجد کا نمونہ ہے۔مسجد اقصیٰ کے علاوہ اس سال اللہ تعالیٰ نے جماعت نبی کو قصبہ مارو کی جماعت کے زیر تعمیر خدا کے گھر کی تکمیل کی توفیق بھی عطا فرمائی۔اس کام کا اکثر حصہ جماعت احمد یہ مارو اور دیگر احباب کے وقار عمل سے مکمل ہوا۔101 مولوی محمد صدیق صاحب نجی مشن کی سالانہ رپورٹ ۱۹۷۱ء میں اشاعت لٹریچر اور پچاس مقامی پادریوں کی کانفرنس میں پیغام حق پہنچانے کا ذکر کرتے ہوئے رقمطراز ہیں کہ:۔دوران سال پاکستان، انگلستان اور انڈیا سے اسلامی لٹریچر منگوا کر ملک کے طول و عرض میں مختلف ذرائع سے پھیلایا گیا۔مرکز کی طرف سے نیا شائع شدہ انگریزی قرآن کریم ، اسلامی اصول کی فلاسفی اور لائف آف محمد صلا ستم اور محترم چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب کا تیار کردہ قرآن کریم انگریزی ، نجی کی سب بڑی بڑی لائبریریوں میں رکھوایا گیا۔اس کے علاوہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی اہم لائبریریوں کو بھی یہ کتب ارسال کی گئیں جو کہ سب لائبریریوں نے شکریہ کے ساتھ قبول کر کے انہیں اپنی لائبریریوں کی زینت بنایا۔رسالہ تحریک جدید ہر ماہ پچاس کی تعداد میں منگوا کر احمدی، غیر احمدی اور لاہوری احباب میں تقسیم کیا جاتا ہے۔اسی طرح رسالہ ریویو آف ریلیجز انگریزی یہاں کی تین بڑی لائبریریوں کو ہر ماہ با قاعدہ سپلائی کیا جاتا ہے۔رسالہ انصار اللہ بھی زیر تبلیغ دوستوں کو دیا جاتا ہے۔حضرت مسیح موعود