تاریخ احمدیت (جلد 27)

by Other Authors

Page 263 of 364

تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 263

تاریخ احمدیت۔جلد 27 263 سال 1971ء طاقت حاصل ہے چنانچہ اس جماعت نے کوپن ہیگن میں نئے طرز کی مسجد تعمیر کی ہے اور اسلام کے متعلق کئی ٹریکٹ بھی تحریر کئے ہیں اور قرآن کریم کا ترجمہ ڈنمارک کی زبان میں شائع کیا ہے۔اس مسجد کے امام پاکستانی ہیں ڈنمارک میں جماعت احمدیہ کے باقاعدہ نمائندے مترجم قرآن کریم مسٹر عبدالسلام میڈسن ہیں۔آپ روشن دماغ ڈنمار کی ہیں۔78 سوئٹزرلینڈ عید الاضحیہ کی تقریب سعید پر ۶ فروری ۱۹۷۱ء کو مسجد محمود میں مختلف رنگ ونسل اور ممالک کے مسلمانوں کا پُرشکوہ اجتماع ہوا۔مسجد محمود کے فرش پر تین منزلوں میں سینکڑوں جبینیں بارگاہ ایزدی میں سجدہ کناہ تھیں۔خطبہ عید میں چوہدری مشتاق احمد صاحب باجوہ ایل ایل بی انچارج مشن نے قربانی کے فلسفہ پر روشنی ڈالی جس کا مختصر خلاصہ ترکی زبان میں ڈاکٹر نو نا بلو اس نے بیان کیا۔شام کو ٹیلیویژن نے اس تقریب کا روح پرور نظارہ دکھایا جو جرمن علاقہ بلکہ فرنچ سوئٹزرلینڈ میں بھی دیکھا گیا۔عید کے بعد ظہرانہ کا انتظام کیا گیا۔ایک صاحب نے جو سوئٹزرلینڈ کی صنعتی فرم کے نمائندے تھے مہمان نوازی پر جذبات تشکر پیش کرتے ہوئے خاص طور پر اس امر پر اظہار مسرت کیا کہ اتنی بڑی شخصیات سے ملاقات ہو گئی۔ماہ مئی میں مشن کی دینی اور اشاعتی سرگرمیوں میں خصوصی اضافہ ہوا چنانچہ یکم مئی کو جرمنی میں مقیم ۴۷ معزز ترک دوست مسجد محمود میں تشریف لائے جنہیں چوہدری مشتاق احمد صاحب نے احمدیت سے متعارف کرایا اور ترک لٹریچر پیش کیا۔خود انہوں نے مسجد محمود کے تصویری کارڈ بڑی تعداد میں خریدے۔قافلہ کے قائد نے ایک بڑا قالین نما دیوار گیر جس پر خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کی تصاویر تھیں احترام و محبت سے مسجد محمود کے لئے تحفہ پیش کیا۔9 مئی کو ڈاکٹر محمد عز الدین حسن صاحب کی زیر صدارت سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ایک نہایت کامیاب جلسہ منعقد ہوا جس سے برن کے مشہور وکیل اور سوئٹزرلینڈ کی سوئس عرب سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر بانس این برگر (Dr۔Hans Ellenberger) نے خطاب کیا۔آپ نے آنحضرت صلی ایام کے جستہ جستہ واقعات سنائے اور آنحضور صلی شما اسلام کو بحیثیت نبی خراج عقیدت پیش کیا۔۲۰ مئی کو سارے ملک میں حضرت مسیح علیہ السلام کے آسمان پر جانے کی تعطیل عام تھی۔چوہدری مشتاق احمد صاحب سوئٹزرلینڈ میں مقیم غیر احمدی مسلمانوں کو اصل حقیقت بتانے کے لئے