تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 260
تاریخ احمدیت۔جلد 27 پڑھائی اور خطبہ دیا۔260 سال 1971ء خطبہ عید کے بعد سب حاضرین نے ہاتھ اٹھا کر اجتماعی دعا کی اور انڈونیشیا سے مرا کو تک کے مختلف اسلامی ممالک کے باشندوں نے اخوت و محبت کے جذبات سے لبریز ہوکر ایک دوسرے کو گلے مل کر عید کی مبارک باد پیش کی۔بعد ازاں مقامی مذبح خانہ میں جا کر سنت ابراہیمی کے مطابق قربانی کے دو بکرے ذبح کئے گئے۔اس کے علاوہ مسجد میں سب احباب کو خانہ کعبہ اور حج کی رنگین سلائیڈ بھی دکھائی گئیں۔اس موقع پر کئی احباب نے مسجد کے لئے چندہ پیش کیا۔75 مئی ۱۹۷۱ ء کو مسجد نور فرینکفورٹ میں یوم سیرت النبی صلی سیستم منایا گیا۔اجلاس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر مقررین نے روشنی ڈالی۔اس اجلاس میں مختلف ممالک کے مسلمانوں کے علاوہ کثیر تعداد میں غیر مسلم جرمن خواتین و احباب بھی شریک ہوئے۔76 سکنڈے نیویا اس سال سکنڈے نیویا مشن کی دینی مساعی شروع سال سے ہی تیز سے تیز تر ہو گئی اور اخبارت، ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ذریعہ دین حق کے چرچے ہونے لگے جیسا کہ سید مسعود احمد صاحب مبلغ انچارج مقیم کوپن ہیگن کی حسب ذیل رپورٹ بابت جنوری ۱۹۷۱ء سے عیاں ہے۔۔مشن ہاؤس میں پانچ تبلیغی جلسے منعقد کئے گئے۔ان میں احباب جماعت کے علاوہ بعض غیر از جماعت مسلمان اور غیر مسلم حضرات شامل ہوئے۔اسلام کے مختلف پہلوؤں پر احمدی نقطہ نگاہ سے تقاریر کی گئیں۔حاضرین کے سوالات کے جوابات دیئے گئے آخر میں سب کی تواضع چائے سے کی جاتی رہی۔برادرم عبد السلام میڈسن نے اس پروگرام میں سرگرم حصہ لیا ۲۔نماز جمعہ باقاعدگی سے ادا کی گئی۔خطبات میں سید نا حضرت مصلح موعود کی تفسیر کے مطابق قرآنی آیات کی تشریح بیان کی گئی۔بعض احمدی اور غیر از جماعت مسلمان شریک ہوتے رہے۔۔پاکستانی احمدی احباب کے لئے مجلس ارشاد کے چارا جلاس کئے گئے۔نوجوانوں نے تقاریر کیں اور سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کلمات کا درس دیا گیا۔۴۔چار افراد کو عربی زبان اور قرآن کریم کی تعلیم دی جاتی رہی۔