تاریخ احمدیت (جلد 27)

by Other Authors

Page 253 of 364

تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 253

تاریخ احمدیت۔جلد 27 253 سال 1971ء ۲۰ نومبر ۱۹۷۱ ء کو مسجد فضل لندن میں عید الفطر کی تقریب دینی روایات کے مطابق خاص اہتمام سے منائی گئی جس میں برطانیہ کے طول و عرض سے تین ہزار احباب نے شرکت فرمائی جن میں پانچسو کے قریب برطانوی مہمان تھے۔خطبہ عید حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب نے ارشاد فرمایا۔مقامی پریس کے نمائندے بھی بھاری تعداد میں شامل ہوئے۔تقریب کی خبر اخبارات میں بہت وسیع پیمانہ پر شائع ہوئی۔69 برما برما میں خواجہ بشیر احمد صاحب مقیم رنگون کی سرکردگی میں اسلام کی تبلیغ و اشاعت کی مہم جاری رہی۔فروری ۱۹۷۱ء میں انہوں نے ایک عید کارڈ پمفلٹ کی صورت میں شائع کیا جس میں سورۃ فاتحہ کے عربی متن کے علاوہ ۱۲ زبانوں یعنی اردو، برمی ، تامل، مالا باری ، سواحیلی ، یوروبا، انگریزی، ڈچ، جرمن ، ڈینش، اسپرانٹو اور فرنچ میں ترجمہ پیش کیا گیا تھا۔یہ پمفلٹ سینکڑوں معززین کو بذریعہ پوسٹ بطور تحفہ عید بھیجا گیا جس پر شکریہ کے بعض خطوط بھی موصول ہوئے۔علاوہ ازیں برمی زبان میں ۱۶ صفحات پر مشتمل ایک رسالہ دو ہزار کی تعداد میں چھپوایا گیا جو جماعت احمدیہ برما کے رجسٹر ڈ میگزین البشری کا چھتیسواں رسالہ تھا اس کے سرورق پر بیت محمود زیورچ کا فوٹو تھا اور اس کے اندر ہفتے کے ہر دن کے لئے آیات قرآنی دے کر بعض اہم نصائح درج تھیں۔۱۶ مئی ۱۹۷۱ء کو رنگون میں ایک کامیاب جلسہ سیرت النبی صلی یا نیلم منعقد ہوا۔جلسہ کی صدارت ڈاکٹر ایم جمیل صاحب نے فرمائی اور سیکرٹری کے فرائض جناب موں بوسکی صاحب نے سرانجام دیئے اور محمود مونگو صاحب، مریم مریکار صاحبہ، عبدالرحمن صاحب، عبد القادر صاحب، ورسا اسماعیل صاحب، خواجہ بشیر احمد صاحب اور صدر مجلس نے حاضرین سے خطاب کیا اور سیرت مطہرہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔مردانہ اور زنانہ جلسہ گاہ بھری ہوئی تھیں اور متعدد غیر از جماعت معززین بھی شریک جلسه ہوئے۔جلسہ کے بعد حج بیت اللہ کی فلم دکھلائی گئی۔یہ فلم ایم جمیل صاحب نے ایک سال قبل حرمین شریفین کی زیارت اور حج بیت اللہ کے دوران تیار کی تھی۔ایک اور فلم بھی دکھائی گئی جو جلسہ سالا نہ ربوہ اور دارالذکر لاہور کے مناظر پر مشتمل تھی۔اس فلم میں حضرت خلیفتہ المسیح الثالث کی دید کا شرف حاضرین کو حاصل ہوا۔اس کے علاوہ حضرت چوہدری ظفر اللہ خان صاحب، صاحبزادہ مرز امبارک احمد صاحب اور حاضرین جلسہ نیز دارالذکر میں شیخ بشیر احمد صاحب اور حضرت چوہدری اسد اللہ خان