تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 243
تاریخ احمدیت۔جلد 27 243 سال 1971ء اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعد آپ پر بھی درود بھیجیں گی اور آپ اس علاقہ کی تاریخ میں نجات دہندہ کے طور پر یاد کئے جائیں گے۔لیکن اگر خدانخواستہ آپ کی کوتاہیوں اور غفلت سے اس علاقہ میں تبلیغ اسلام کو کوئی نقصان پہنچایا تربیتی خامیاں ان لوگوں میں رہ گئیں تو آپ کے لئے خوف کا بھی ویسا ہی مقام دعا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کی روح القدس کے ذریعہ مددفرمائے اور صراط مستقیم عطا فرمائے اور اپنی رضا کی راہوں پر چلنے کی اور دوسروں کو چلانے کی توفیق بخشے اور حضرت خلیفہ المسیح الثانی کی یہ توقع بڑی شان سے پوری ہو کہ اسلام کو قریہ قریہ میں نئے جیلانی ، چشتی، سهروردی اور نقشبندی عطا ہوں اور گاؤں گاؤں کو نئے رازی ملیں۔آمین والسلام خاکسار مرزا طاہر احمد 166 ناظم ارشاد وقف جدید 59