تاریخ احمدیت (جلد 27)

by Other Authors

Page 244 of 364

تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 244

تاریخ احمدیت۔جلد 27 244 سال 1971ء امریکہ بیرونی ممالک میں جماعتی مساعی امریکہ مشن کے مشنری انچارج چوہدری عبدالرحمن خان صاحب بنگالی تھے۔اخبار الفضل میں مشن کی دینی و تربیتی سرگرمیوں کی تفصیلات میں سے صرف جماعت احمدیہ امریکہ کے چوبیسویں کامیاب سالانہ جلسہ کا ذکر ملتا ہے جو واشنگٹن میں ۳ سے ۵ ستمبر ۱۹۷۱ ء تک جاری رہا۔اس جلسہ میں سینکڑوں کی تعداد میں احباب جماعت شریک ہو کر اس کی برکات سے مستفیض ہوئے۔تشریف لانے والوں میں علاوہ امریکہ کی مختلف جہات کے بیسیوں مشنوں اور کینیڈا کے بھی احباب جماعت شامل تھے۔رہائش کے لئے اس دفعہ علاوہ مشن ہاؤس کے ، جہاں قلیل تعداد ٹھہر سکی، واشنگٹن کے ڈاؤن ٹاؤن ایمبیسڈرہوٹل (Ambassador Hotel) میں انتظام کیا گیا تھا۔جلسہ کا پہلا اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر بشیر الدین اسامہ صاحب منعقد ہوا جس میں احمدیوں کے سوشل مسائل اور ان کا حل کے موضوع پر احباب نے انفرادی طور پر تبصرہ کیا اور خصوصاً رشتہ ناطہ میں پیش آمدہ مشکلات کے حل کے بارے میں اپنی آراء پیش کیں۔شام کو چھ بجے سے آٹھ بجے تک امراء کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں متعدد فیصلے کئے گئے جن میں سے اہم قابل ذکر امور یہ تھے کہ :۔ا۔آئندہ سال کا سالانہ جلسہ شکا گوشہر میں منعقد ہو گا۔۲۔نیشنل تبلیغی دن ۲۸ مئی کو نیو یارک میں منا یا جائے۔۳۔تمام سرکلر اپنے اپنے علیحدہ تبلیغی دن جولائی میں منائیں۔۴۔اسی طرح تمام سرکلر اپنے اپنے حلقہ میں مناسب وقت پر تعلیمی اور تربیتی کلاس ایک ایک ہفتہ کے لئے منعقد کریں۔اس کنونشن کا دوسرا اجلاس زیر صدارت مکرم بشیر افضل صاحب ( نیو یارک) شروع ہوا۔تلاوت قرآن مجید بلال عبد السلام ( فلاڈلفیا ) نے کی۔مشنری انچارج چوہدری عبدالرحمن خان صاحب نے افتتاحی تقریر فرمائی جس میں سیدنا حضرت خلیفتہ اُسیح الثالث کی طرف سے آمدہ پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔جن سے احباب جماعت کے دلوں میں ایک نیا ولولہ اور جوش ایمان پیدا ہوا۔پیغام حضرت خلیفہ اسیح الثالث برموقع جلسہ سالانہ حضور نے احباب جماعت کو مخاطب کر کے فرمایا کہ