تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 228
تاریخ احمدیت۔جلد 27 228 سال 1971ء مکہ معظمہ جاتے ہوئے موٹر کار کے حادثہ میں اپنے دو صاحبزادوں سمیت شہید ہو گئے تھے اور ان کا جناز ۱۵۰ فروری کی رات کو وہاں سے گکھڑ پہنچا تھا۔اس نہایت دردناک المیہ (جس میں ایک ہی خاندان کے سات افرا د وفات پاگئے ) کی تفصیل یہ ہے کہ چوہدری ظفر علی صاحب پریذیڈنٹ جماعت احمدیہ لکھ ضلع گوجرانوالہ کے نہایت لائق اور ہونہار فرزند الحاج ڈاکٹر چوہدری منور احمد صاحب ایم بی بی ایس ( پنجاب ) ڈی او ( لندن ) ایف آرسی ایس (انگلستان) کچھ عرصہ سے ملٹری ہسپتال وزارت دفاع ریاض (سعودی عرب) میں بطور ماہر امراض چشم خدمات بجالا رہے تھے۔ہر چند کہ وہ پہلے بھی حج بیت اللہ کا فریضہ ادا کر چکے تھے تاہم اس سال پھر انہوں نے حج کرنے کا ارادہ کیا۔چنانچہ وہ ۵ فروری کو اپنی اہلیہ کلثوم بیگم صاحبہ، اپنی صاحبزادی عزیزہ عائشہ بعمر ساڑھے تین سال نیز دو فرزندان (جن کی عمریں اس وقت علی الترتیب ۲ سال اور ڈیڑھ ماہ تھیں) ریاض سے بذریعہ موٹر کار مکہ معظمہ روانہ ہوئے۔راستہ میں موٹر کارکو حادثہ پیش آیا جس میں ڈاکٹر چوہدری منور احمد صاحب اور ان کے دونوں فرزند شہید ہو گئے۔ان کی اہلیہ کلثوم بیگم صاحبہ دونوں مرحوم بچوں کو وہیں دفن کرانے کے بعد اپنی بچی عزیزہ عائشہ کے ہمراہ اپنے شوہر ڈاکٹر چوہدری منور احمد صاحب مرحوم کا جنازہ لے کر ۱۵ اور ۱۶ فروری کی درمیانی شب بارہ بجے کے قریب گکھڑ پہنچیں۔۱۶ فروری کو صبح سات بجے کلثوم بیگم صاحبہ دیگر اعزہ کے ہمراہ جنازہ کو لے کر ربوہ روانہ ہوئیں تا کہ وہاں بہشتی مقبرہ میں تدفین عمل میں آسکے۔جنازہ ایمبولینس کار میں تھا اور جملہ اعزہ دوموٹر کاروں میں اس کے ہمراہ تھے۔چوہدری بشیر احمد صاحب ڈائریکٹر ماڈرن موٹرز لمیٹڈ راولپنڈی کی کار میں جسے وہ خود چلا رہے تھے ان کے علاوہ حسب ذیل افراد سوار تھے:۔رفیقہ بیگم صاحبہ اہلیہ چوہدری بشیر احمد صاحب۔سردار بیگم صاحبہ والدہ ڈاکٹر چوہدری منور احمد صاحب مرحوم۔کلثوم بیگم صاحبہ اہلیہ ڈاکٹر چوہدری منور احمد صاحب مرحوم۔عائشہ بنت ڈاکٹر چوہدری منور احمد صاحب مرحوم۔نذیر بیگم صاحبہ خوشدامن ڈاکٹر چوہدری منور احمد صاحب مرحوم۔فہمیدہ بیگم صاحبہ ہمشیرہ ڈاکٹر چوہدری منور احمد صاحب مرحوم۔جب یہ قافلہ پنڈی بھٹیاں سے جانب چنیوٹ قریباً گیارہ میل کے فاصلہ پر پہنچا تو چوہدری بشیر احمد صاحب کی کا رسامنے سے آنے والی ایک بس کے ساتھ تصادم کے باعث حادثہ کا شکار ہو گئی۔تصادم کے نتیجہ میں موٹر کار کو آگ لگ گئی۔چوہدری بشیر احمد صاحب اور ان کی بیگم رفیقہ بیگم صاحبہ نیز