تاریخ احمدیت (جلد 27)

by Other Authors

Page 220 of 364

تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 220

تاریخ احمدیت۔جلد 27 220 سال 1971ء سیکنڈ پوزیشن کے مستحق قرار پائے۔22 ۱۴۔پروفیسر چوہدری محمد علی صاحب ایم اے پرنسپل تعلیم الاسلام کا لج ربوہ سرگودھا ڈویژن باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے دوبارہ متفقہ طور پر جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔23 ۱۵۔میاں محمد ابراہیم صاحب ہیڈ ماسٹر تعلیم الاسلام ہائی سکول ربوہ کو کمشنر سرگودھا ڈویژن نے دوبارہ دو سال کے لئے باسکٹ بال ایسوسی ایشن سرگودھا ڈویژن کا نائب صدر نامزد کیا۔24 ۱۶ محمود احمد صاحب مبارک طالب علم تعلیم الاسلام ہائی سکول محمود آبا دسٹیٹ نے ۷۵۲/۹۰۰ نمبر حاصل کر کے بورڈ بھر میں اول پوزیشن حاصل کی اور ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔پہلا ریکارڈ ۷۳٨/٩٠٠ کا تھا۔25 ۱۷۔خالد محمود صاحب چیمہ ابن محمود احمد صاحب چیمہ ڈائر یکٹر سپر گرڈ واپڈالا ہور عالمی ہفتہ اطفال کے سلسلہ میں فرینڈز آف یونیسیف کے تحت منعقد ہونے والی پینٹنگ کی قومی نمائش میں دوسرے انعام کے مستحق قرار پائے۔گورنر پنجاب جناب لیفٹینٹ جنرل عتیق الرحمن صاحب نے انعامات تقسیم کئے۔26 27- ۱۸۔اسامہ سعید صاحب ابن لیفٹیننٹ کرنل محمد سعید صاحب لاہور نے ایف ایس سی (پری انجینئر نگ گروپ ) میں ۷۹۰ نمبر لے کر لاہور بورڈ میں چوتھی پوزیشن حاصل کی۔۱۹۔عبدالسمیع صاحب ابن چوہدری عبدالرحمن صاحب (سابق امیر جماعت احمدیہ ملتان) B۔D۔S کے فسٹ پروفیشنل امتحان میں اول آئے۔28 ۲۰ - صلاح الدین سلیم احمد صاحب ابن ڈاکٹر کرنل محمد رمضان صاحب (غانا) نے ایف ایس سی (پری میڈیکل گروپ ) سرگودھا بورڈ میں ۱۰۰۰ / ۷۸۳ نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی اور کیڈٹ کالج حسن ابدال میں جہاں وہ زیر تعلیم تھے، اوّل پوزیشن حاصل کی۔29 طوفان زدگان کے لئے جماعت ہائے احمد یہ عالمگیر کی امداد مشرقی پاکستان کے ، سال ۱۹۷۰ ء کے ہلاکت خیز اور ہولناک سمندری طوفان کی زد میں آکر جانی اور مالی نقصان اٹھانے والے، پاکستانی بھائیوں کے ساتھ ہمدردی اور مالی امداد کے سلسلہ میں جماعت احمد یہ عالمگیر نے بھی خدا کے فضل سے نمایاں کردار ادا کیا اور نہایت درد دل اور خاص ہمدردی