تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 221
تاریخ احمدیت۔جلد 27 221 سال 1971ء سے اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کی فوری امداد کے لئے بڑھ چڑھ کر مالی قربانی کی۔ان قربانیوں کا کچھ تذکرہ ہدیہ قارئین کیا جاتا ہے۔ڈنمارک ڈنمارک مشن کی طرف سے، احمدی احباب سے سات سو کرونے کی رقم جمع کر کے گورنر صاحب مشرقی پاکستان کو بھجوائی گئی۔30 سیرالیون جماعت احمد یہ سیرالیون کی طرف سے مشرقی پاکستان کے طوفان زدہ بھائیوں کی امداد کے لئے ساٹھ پونڈ کی رقم جمع کر کے پاکستانی ہائی کمشنر مقیم غانا کو پیش کی گئی۔21 ماریشس 31 مشرقی پاکستان میں طوفان کی خبر سنتے ہی جماعت کے دوستوں نے سیکرٹری ریلیف کمیٹی کو اس سلسلہ میں ایک ہزار روپے کا چیک پیش کیا۔32 انڈونیشیا جماعت احمدیہ انڈونیشیا کے ایک وفد نے محترم رئیس التبلیغ صاحب کے زیر قیادت پاکستان ایمبیسی جا کر مشرقی پاکستان کے طوفان زدہ بھائیوں کے لئے پچاس ہزار کا چیک پیش کیا۔33 نجی کونسل فار پاکستان ریلیف فنڈ کے ذریعہ جماعت احمد یہ نفی کی طرف سے بارہ سو پچاس فجین ڈالر (1250-F) جو تقریباً ۱۳۰۰۰ / ہزار پاکستانی روپیہ بنا تھا پاکستانی گورنمنٹ کو پیش کیا گیا۔34 لندن لندن مشن کے احمدی احباب نے طوفان زدگان کی آمد کے لئے ۲۵۰ پاؤنڈ کی رقم ریلیف فنڈ میں جمع کروائی گئی۔اس سے قبل پار چات کے ۴۲ بیگ بھی مشرقی پاکستان بھجوائے گئے۔35 سویڈن جماعت احمد یہ سویڈن نے مشرقی پاکستان کے طوفان زدہ بھائیوں کے لئے مبلغ تین صد سویڈیش کرو نے بطور چندہ دئے۔یہ رقم سفیر پاکستان مقیم سویڈن کی خدمت میں پیش کی گئی۔36